• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روسی فوجی کی سائبیرین ملٹری کیمپ میں فائرنگ، 8 افراد قتل

شائع October 26, 2019
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: روس کے ایک سپاہی نے سائبیرین ملٹری کیمپ میں فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ فائرنگ کے نیتجے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم فائرنگ کرنے والے فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدپڑھیں: یوکرین کی فوج روسی سرحد پر حالت جنگ میں

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق جنوبی سائبیریا میں منگولیا سرحد کے پاس یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گارڈز کی تبدیلی ہورہی ہے۔

کمیٹی نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ’سخت ذہنی دباؤ‘ کے باعث فوجی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب وزارت دفاع کے مطابق ذاتی نوعیت کی وجوہات کی بنا پر اہلکار کا ذہنی توازن بگڑا، تاہم فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ادھر سپاہیوں کے حقوق کی تنظیم کمیٹی آف سولجرز مدرز کے ڈپٹی چیئرمین انڈریو کیروچکن نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات سخت ’ذہنی تناؤ اور ہراسانی‘ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہراسانی کے واقعات پر کمانڈرز توجہ نہیں دیتے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'اعلیٰ فوجی حکام متاثرہ شخص سے اس کا موبائل فون ضبظ کرلیتے ہیں جس کے باعث اہلخانہ بھی لاعلم رہتے ہیں‘۔


یہ خبر 26 اکتوبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024