• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ’ریاض سیزن‘ کا میلہ لوٹ لیا

شائع October 26, 2019
دونوں پاکستانی فنکاروں نے 25 اکتوبر کو پرفارم کیا—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر
دونوں پاکستانی فنکاروں نے 25 اکتوبر کو پرفارم کیا—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں برس کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے ریاض میں 11 اکتوبر سے شرو ع ہونے والے میلے ’ریاض سیزن‘ میں 25 اکتوبر کو اپنی آواز کا جادو جگایا۔

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ’ریاض سیزن‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے اب تک کے پہلے پاکستانی فن کار بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب میں پرفارم کریں گے

توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس دسمبر تک جاری رہنے والے ’ریاض سیزن‘ کے میلے میں مزید پاکستانی فنکار پرفارم کریں گے۔

راحت فتح علی خان نے قوالی سمیت معروف گانے پیش کیے—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر
راحت فتح علی خان نے قوالی سمیت معروف گانے پیش کیے—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر

’ریاض سیزن‘ میں 25 اکتوبر کو راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سمیت 4 بھارتی فنکاروں اور دیگر عرب فنکاروں نے بھی پرفارمنس کی۔

اب تک ریاض سیزن میں پاکستانی و بھارتی فنکاروں سمیت مشرق وسطیٰ اور بعض مغربی فنکار بھی پرفارم کر چکے ہیں جبکہ کئی معروف فنکار رواں برس 15 دسمبر تک اسی میلے میں پرفارم کریں گے۔

عاطف اسلم کے گانوں پر شائقین جھوم اٹھے—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر
عاطف اسلم کے گانوں پر شائقین جھوم اٹھے—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر

ریاض سیزن میں ہولی وڈ اداکاروں کی شرکت سمیت معروف امریکی و برطانوی گلوکاروں کی جانب سے پرفارم کیے جانے کا بھی امکان ہے اور ساتھ ہی جنوبی کوریا کے پاپ میوزیکل گروپ بھی اس کا حصہ بنیں گے۔

دونوں فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر
دونوں فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی—فوٹو: ریاض سیزن ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024