ریمپ پر گرتی گراتی، راستہ بھولتی حنا الطاف
کراچی میں منعقد فیشن شو کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو کی زیادہ تر ویڈیوز یا تو لوگوں کو حیران کررہی ہیں یا پھر ہنسنے پر مجبور۔
ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ حنا الطاف کی سامنے آئی، جو ایف پی ڈبلیو کے فیشن شو میں زلبری نامی برینڈ کی شو اسٹاپر بنی۔
شو کے دوران حنا الطاف نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا، جسے 'کافتان' کہا جاتا ہے۔
حنا شو اسٹاپر بن کر اتنی خوش تھی کہ وہ ریپ پر اچھلتی کودتی نظر آئیں۔
ان کے اس پرجوش انداز کے باعث کبھی وہ ریپ پر گرتے گرتے بچیں، تو کبھی کوئی اور ان کی وجہ سے ریپ پر خطرے میں آگیا۔
ایک موقع پر واپس جاتے ہوئے ایسا محسوس ہوا جیسے حنا راستہ ہی بھول گئیں۔
اس دوران ریپ پر موجود ماڈل صدف کنول حنا الطاف پر ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس شو کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ 'میرا پیار سپورٹرز کے ساتھ ساتھ ان کے لیے بھی جنہوں نے مجھے سپورٹ نہیں کیا'۔
خیال رہے کہ اس فیشن شو میں صرف حنا الطاف کا مذاق ہی نہیں بن رہا، بلکہ کئی اور اداکار بھی اپنے انداز کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔