• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'بھولا' کی کامیابی کے بعد عمران اشرف نے پہلی فلم سائن کرلی

شائع October 25, 2019 اپ ڈیٹ October 26, 2019
فلم میں عمران اشرف اور امر خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں عمران اشرف اور امر خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف نے اپنے ڈرامے 'رانجھا رانجھا کردی' میں بھولا کا کردار نبھا کر خوب پذیرائی حاصل کی۔

اس ڈرامے کے بعد سے عمران اشرف کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جانے لگا جبکہ ان کے مداح یہ جاننے کے بھی خواہشمند رہے کہ عمران اشرف بڑی اسکرین پر کب کام کرتے نظر آئیں گے۔

اور اب اداکار نے اپنی پہلی فلم بھی سائن کرلی ہے، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: ہیرو بننے کیلئے خوش شکل ہونا ضروری نہیں، عمران اشرف

اس فلم کا نام 'دم مستم' ہے جس کی ہدایات محمد احتشام الدین دیں گے جبکہ اسے عدنان صدیقی پروڈیوس کریں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم کی کہانی رومانوی ہے جو امر خان نے تحریر کی، اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ 'مجھے کئی فلموں کی آفرز موصول ہوئیں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس فلم کے ساتھ سینما پر ڈیبیو کروں، پھر میں نے یہ اسکرپٹ پڑھا اور میں انکار نہیں کرپایا، اس کے علاوہ مجھے احتشام الدین کی ڈائیریکشن پر کوئی شک نہیں، اس لیے میں نے پروجیکٹ سائن کیا'۔

فلم میں امر خان عمران اشرف کے ہمراہ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھائیں گی جبکہ کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم میراج، مومن ثاقب بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ محمد احتشام الدین 'سپر اسٹار' جیسی فلم کی ہدایات بھی کرچکے ہیں، وہ 'اڈاری'، 'صدقے تمہارے' اور 'آنگن' جیسے ڈرامے بھی بنا چکے ہیں۔

البتہ عدنان صدیقی کی یہ پہلی فلم ہے جسے وہ پروڈیوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف ’بھولے‘ کے بعد کیا کردار نبھانے جارہے ہیں؟

فلم کے حوالے سے امر خان نے بتایا کہ 'ابھی ہم کہانی کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے، یہ دو لوگوں کی رومانوی کہانی ہے جن کے خواب اور منزل انہیں الگ الگ راستوں پر لے جاتے ہیں، فلم کی کہانی رومانوی ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ بھی ہے'۔

'دم مستم' کی موسیقی شیراز اوپل، اذان سمیع خان، بلال سعید اور شانی ارشد نے تیار کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024