• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جویریہ سعود نے ویڈیو کے ذریعے عالیشان گھر کا دورہ کرادیا

شائع October 24, 2019
اداکارہ نے یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی گھر کا دورہ کروادیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہی گھر کا دورہ کروادیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکاراؤں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے نت نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں، جیسے اقرا عزیز نے چند روز قبل اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا ویسے ہی اب نامور اداکارہ جویریہ سعود نے بھی یوٹیوب چینل کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔

اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا، جس پر انہوں نے چند پروموز اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

47 سالہ اداکارہ کے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے کئی پہلوؤں کے بارے میں بتائیں گی۔

جویریہ نے اپنے چینل پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو 'ہوم سوئٹ ہوم' کی پہلی قسط میں اپنے نئے عالیشان گھر کا دورہ کرادیا۔

اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر سالوں سے اس گھر کا خواب دیکھ رہے تھے جسے مکمل ہونے میں کئی سال لگے۔

انہوں نے اپنے گھر کا ایک ایک کونا دکھاتے ہوئے بتایا کہ گھر میں موجود زیادہ تر سامان وہ دبئی سے لائی ہیں۔

جویریہ سعود کا یہ شاندار بنگلہ کراچی میں تعمیر ہوا ہے، جہاں وہ ان کے شوہر اور دونوں بچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے اپنے یوٹیوب چینل کو سسکرائب کرنے کی درخواست بھی کی جبکہ یہ بھی بتایا کہ وہ جلد اپنے گھر کے مزید کمروں کا بھی دورہ کروائیں گی۔

ان کا پورا گھر سفید اور سنہرے رنگ کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گھر کی سجاوٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ استعمال آئینے اور موم بتیوں کا کیا ہے، کیوں کہ یہ دونوں چیزیں انہیں بےحد پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: جویریہ سعود رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے لیے تیار

اپنے کچن کا دورہ کراتے ہوئے جویریہ نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کا ماننا ہے کہ کچن وہ واحد جگہ ہے جہاں وہ جانا پسند نہیں کرتیں جبکہ یہ بھی بتایا کہ سعود نے کچن کو تیار کرتے ہوئے شاید یہ سوچا ہوگا کہ وہ یہاں بہت زیادہ کام کریں گی جبکہ ایسا کچھ نہیں۔

جویریہ نے کہا کہ انہوں نے گھر کے ڈیزائن کے لیے سعود کو صرف انٹرنیٹ سے ڈیزائنز نکال کر دیے جبکہ باقی تمام کام سعود نے خود کیا۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں بہت زیادہ مہمان داری کی وجہ سے مہمانوں کے لیے دو کمرے بنائے گئے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل اپنے بنگلے کی مرمت کے دوران کی بھی ایک ویڈیو اس چینل پر شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ جویریہ نے 2005 میں اداکار سعود کے ساتھ شادی کی تھی۔

2007 میں ان کی بیٹی جنت کی پیدائش ہوئی جس کے بعد 2011 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ابراہیم رکھا گیا۔

جویریہ اور سعود 2006 سے اپنی پروڈکشن کمپنی جے جے ایس چلا رہے ہیں۔

ان کے کامیاب ڈراموں میں جیو ٹیلی ویژن کا ڈراما 'یہ زندگی ہے' بھی شامل ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

iftikhar ahmed Oct 25, 2019 08:27am
اللہ نصیب کرنے-

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024