• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

شائع October 24, 2019 اپ ڈیٹ October 28, 2019
سابق کپتان سارو گنگولی بی سی سی آئی کے سربراہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
سابق کپتان سارو گنگولی بی سی سی آئی کے سربراہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی دنیا کے طاقتور اور امیر ترین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سربراہ بن گئے ہیں اور انہوں نے بورڈ کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سارو گنگولی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے نئے صدر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'پاک بھارت کرکٹ سیریز کے بارے میں مودی اور عمران خان سے سوال کریں'

بدھ کو ممبئی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گنگولی کو آئندہ 10ماہ کے لیے صدر مقرر کیا گیا اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گنگولی کی تقرری کے ساتھ ہی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے مقررہ کمیٹی کے دور کا بھی خاتمہ ہو گیا جہاں بورڈ میں کرپشن اور فکسنگ اسکینڈلز کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کو کرکٹ کے امور میں مداخلت کرنا پڑی تھی۔

کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں سب سے زیادہ آبای کے حامل بھارت کو بھاری اسپانسرشپ اور ٹی وی معاہدوں کی وجہ سے دنیا کا طاقتور ترین بورڈ مانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ کے امور میں بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی بات منواتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر برطرف

البتہ پیسے کی ریل پیل کے ساتھ ہی انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ اور کرپشن اسکینڈلز نے بورڈ کی ساکھ کو بری طرح سے نقصان پہنچایا۔

بورڈ کا سربراہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو میں سارو گنگولی نے کہا کہ بی سی سی آئی کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر اراکین کی جانب سے مجھے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

47سالہ سابق کپتان نے کہا کہ چیزوں کو معمول پر لایا جائے گا، اصلاحات کی جائیں گی اور اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کو بڑی رقوم ادا کی جائیں گی۔

گنگولی نے بورڈ کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم ظطاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچائے بغیر اسے بہترین مقام تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں: پاک انڈیا مقابلے کے بغیر کرکٹ بے رنگ

گنگولی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان کو اپنے ملک کی کرکٹ کا سب سے اہم ترین شخص قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل سپورٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

لارڈز میں ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے گنگولی نے کیریئر کے دوران 16 سنچریوں کی مدد سے 7ہزار سے زائد رنز بنائے جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 11ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024