• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم عمران خان کی نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

شائع October 23, 2019
عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی— فائل فوٹو: اے پی پی
عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی— فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ حکومت پنجاب سے طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرز نے نواز شریف کے خون کی ٹیسٹ رپورٹس غیرتسلی بخش قرار دے دیں

عمران خان نے نواز شریف کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کر کے نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عمران خان کو نواز شریف کے علاج معالجے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نواز شریف کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولتیں دی جارہی ہیں جبکہ وہ ان صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے، مسلم لیگ (ن)

یاد رہے کہ پیر کو نواز شریف کی صحت اچانک خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی گئی تھیں۔

سابق وزیر اعظم کے چیک اپ کے لیے ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی ڈاکٹر محمود ایاز کر رہے ہیں جبکہ اس بورڈ میں سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ گیسٹروم انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اور فزیشن بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت ناساز، نیب دفتر سے سروسز ہسپتال منتقل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں اپنے بھائی کی عیادت کی اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام طور پر پلیٹلیٹس ڈیڑھ سے 4 لاکھ تک ہوتے ہیں لیکن نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوکر صرف 15 ہزار تک پہنچ گئے تھے، نواز شریف کے خون کے خلیات میں خطرناک حد تک کمی اور اس کی اطلاع نہ دینا بدترین غفلت ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اپنے قائد کی خراب صحت کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے حکومت پر مجرمانہ غفلت برتنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران احمد نیازی ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024