• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا'

شائع October 23, 2019
دونوں کئی کامیاب ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں کئی کامیاب ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور اداکارہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کئی ڈراموں میں ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے، جس کے بعد ان کی جوڑی کو ٹیلی ویژن کی بہترین جوڑی سمجھا گیا۔

یہ دونوں صرف اسکرین پر ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کا شادی کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

البتہ ہوا کچھ یوں کہ رواں سال ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کے بعد آغا علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ 'میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی'۔

ان دونوں کے بریک اپ کے بعد آغا علی نے تو متعدد انٹرویوز میں سارہ کے حوالے سے بات کی، البتہ سارہ خان نے اس پورے معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی تھی۔

تاہم اب اردو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پہلی مرتبہ آغا علی سے ہوئے بریک اپ پر کھل کر بات کی جبکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور مداحوں کو جلد سرپرائز دینے والی ہیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ آغا علی اور ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی، التبہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: آغا علی نے سارہ خان سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ 'آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، ہم دونوں شادی کرنے والے تھے، تاہم میں نے ان سے رشتہ ختم کردیا'۔

سارہ کے مطابق 'میں تو جلد ایک خاندانی انسان سے شادی کرکے اپنا گھر بسالوں گی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ آغا نے مجھے کھو کر اپنا ہی نقصان کیا ہے'۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس پورے عرصے میں ان کے والدین نے ان کی بے حد مدد کی۔

سارہ خان نے اپنے انٹرویو میں آئٹم سانگز کے خلاف بھی بات کی جبکہ یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی نیم عریاں لباس نہیں پہنیں گی۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور آغا علی نے ایک ساتھ 'میرے بے وفا'، 'تمہارے ہیں' اور 'بند کھڑکیاں' جیسے ڈراموں میں کام کیا تاہم بریک اپ کے بعد سے یہ دونوں کسی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

اداکار کے اس انٹرویو کے بعد سے ان کی شادی کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں بھی سامنے آنے لگیں۔

جبکہ سارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ابھی شادی نہیں کررہی جبکہ مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان سے متعلق کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024