• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی کہانی ’یہ دل میرا‘

شائع October 20, 2019
یہ دل ہے میرا کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا —اسکرین شاٹ
یہ دل ہے میرا کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا —اسکرین شاٹ

پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبول آن اسکرین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے رواں برس کے آغاز میں منگنی کی تھی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

ان دونوں کی جوڑی کو جہاں اسکرین پر سراہا جاتا ہے، وہیں ان سے مداحوں نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوجائیں اور انہوں نے مداحوں کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ایک ہونے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

دونوں کی جوڑی کو ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں بہت پسند کیا گیا تھا اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے۔

تاہم اب دونوں منگنی ہوجانے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر رومانس کا جادو جگانے آ رہے ہیں اور دونوں کے رومانس کی جھلک دیکھ کر ان کے مداح بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جلد ہی احد رضا میر اور سجل علی ’ہم ٹی وی‘ کے رومانوی ڈرامہ ’یہ دل میرا‘ میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے، جس کے 2 ابتدائی ٹیزر جاری کردیے گئے۔

ٹیزرز سے ڈرامے کی کہانی سمجھنا مشکل ہے—اسکرین شاٹ
ٹیزرز سے ڈرامے کی کہانی سمجھنا مشکل ہے—اسکرین شاٹ

ڈرامے کے جاری کیے گئے دو مختصر دورانیے کے ٹیزرز سے کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے شدید محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جاری کیے گئے ایک ٹیزر میں دونوں کو انتہائی رومانوی انداز میں شمالی علاقہ جات میں دکھایا گیا ہے جب کہ دوسرے ٹیزر میں دونوں کو پہلی بار ایک دوسرے سے نوکری کے لیے انٹرویو کے دوران ملتے دکھایا گیا ہے۔

دونوں ٹیزر ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہیں، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ احد رضا میر کی جانب سے سجل علی کو ملازمت پر رکھے جانے کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی ہیں جو شدید محبت میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

’یہ دل میرا‘ کو ہم ٹی وی پر جلد نشر کردیا جائے گا۔

ڈرامے کے ٹیزر سامنے آنے کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کے مداح انتہائی خوش دکھائی دیے اور دونوں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ڈرامے کے ٹیزر میں دونوں کے رومانس کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024