• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوک اسٹوڈیو 12 کی پہلی قسط کے ’ماہی دیاں جھوکاں‘ نے دل جیت لیے

شائع October 19, 2019 اپ ڈیٹ October 26, 2019
پہلی قسط کے ماہی دیاں جھوکاں کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ/ کوک اسٹوڈیو
پہلی قسط کے ماہی دیاں جھوکاں کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ/ کوک اسٹوڈیو

رواں ماہ پانچ اکتوبر کو ’کوک اسٹوڈیو 12‘ کا پہلے پرومو آنے نے ہی موسیقی کے شائقین کو بے چین کردیا تھا۔

سیزن 12 کے پرومو کو دیکھتے ہی لوگ سمجھ گئے تھےکہ اس بارانہیں منفرد گانے سننے کو ملیں گے۔

پرومو کے بعد رواں ماہ 11 اکتوبر کو عاطف اسلم کے گائے گئے ’وہی خدا ہے‘ نے سب کے دل جیت لیے تھے۔

عاطف اسلم کی جانب سے منفرد انداز میں گائے گئے ’وہی خدا ہے‘ کو جہاں سراہا گیا، وہیں بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’وہی خدا ہے‘ کو اس قدر اچھے انداز میں نہیں گایا جس قدر اسے دوسرے فنکاروں اور حمد خوانوں نے گایا ہے۔

’وہی خدا ہے‘ کو استاد نصرت فتح علی خان سمیت کئی گلوکار گا چکے ہیں اور اسے حمد خوان بھی عقیدت سے گاتے آئے ہیں۔

’وہی خدا ہے‘ سے ہی ’کوک اسٹوڈیو سیزن 12‘ کا آغاز ہوا تھا اور اب اس کی پہلی قسط بھی جاری کردی گئی۔

کوک اسٹوڈیو 12 کی پہلی قسط میں مجموعی طور پر تین گانے دیے گئے ہیں، جن میں ایک گانا ’دم مستم‘ استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے جب کہ دوسرا گانا ’رم پم‘ گلوکارہ ذوئی وکاجی اور شہاب حسین نے گایا ہے۔

تاہم پہلی قسط کے تیسرے گانے ’ماہی دیاں جھوکاں‘ کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی، جسے جمال فقیر تروپ اور ان کے ساتھیوں نے روایتی انداز میں پیش کیا۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کو روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں اور اس بار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، ابرارالحق، عائمہ بیگ، شجاع حیدر، علی سیٹھی، فرید آیاز، فریحہ پرویز‎، کاشف دن، نمرا رفیق، قرۃالعین بلوچ، ریچل ویکاجی، ساحر علی بگا، صنم ماروی، شہاب حسین، عمیر جسوال، زیب بنگش، ذوئی ویکاجی جیسے گلوکار پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

گزشتہ برس جاری کیے گئے کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کی پروڈکشن زوہیب قاضی اور علی حمزہ نے کی تھی۔

ماہی دیاں جھوکاں

دم مستم

رم پم

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024