• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارت: دہلی اسمبلی کے اسپیکر کو غیر قانونی طور پر گھر میں گھسنے پر سزا

شائع October 18, 2019
عدالت نے ملزمان کو سزا 'آئی پی سی' کی دفعہ 448 کے تحت سزا سنائی — فائل فوٹو / دی پایونیئر
عدالت نے ملزمان کو سزا 'آئی پی سی' کی دفعہ 448 کے تحت سزا سنائی — فائل فوٹو / دی پایونیئر

نئی دہلی کی عدالت نے دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نیواس گوئل کو 2015 میں مشرقی دہلی کالونی میں پراپرٹی ڈیلی کے گھر میں غیر قانونی طور پر گھسنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ثمر وِشال نے کہا کہ ران نیواس گوئل اور چار دیگر افراد سُمت گویال، ہتیش کھنہ، اتُل گُپتا اور بَلبیر سنگھ کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی جارہی ہے۔

اگرچہ پانچوں کو چھ، چھ ماہ قید اور ایک، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی لیکن جج کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں اس کیس میں سزا عبرت کے طور پر دی جانے کی ضرورت ہے۔'

تاہم عدالت نے پانچوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے پر ضمانت دے دی تاکہ وہ اعلیٰ عدالتوں میں اس سزا کے خلاف درخواستیں دائر کر سکیں۔

عدالت نے ملزمان کو سزا 'آئی پی سی' کی دفعہ 448 کے تحت سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاق دینے پر سزا کا بل پھر منظور

دہلی اسمبلی کے 72 سالہ اسپیکر اپنے وکیل محمد ارشاد کے ذریعے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

بلڈر مَنیش گھائی کی شکایت پر درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق رام نیواس گوئل اور ان کے حامی دہلی اسمبلی کے انتخابات سے ایک روز قبل 6 فروری 2015 کو وِویک وِہار میں منیش گھائی کے ایک گھر میں گھس آئے تھے۔

ایف ائی آر میں کہا گیا کہ رام نیواس گوئل نے منیش گھائی کے گھر میں ریڈ کی اور ان پر انتخابات سے قبل تقسیم کے لیے شراب، کمبل اور دیگر چیزں چھپانے کا الزام لگایا۔

تاہم عام آدمی پارٹی (آپ) نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رام نیواس گوئل اسسٹنٹ پولیس کمشنر اور مقامی ایس ایچ او پر مشتمل پولیس ٹیم اور دیگر افراد کے ہمراہ منیش گھائی کے گھر گئے تھے۔

واقعے کے مقدمے پر رام نیواس گوئل اور ان کے حامیوں پر گھر کی چیزیں کو نقصان پہنچانے اور روکنے پر گھر میں مقیم مزدوروں پر تشدد کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024