• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کے بعد ایک غلطی پی سی بی کو مہنگی پڑ گئی

شائع October 18, 2019 اپ ڈیٹ October 22, 2019
سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ پر بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ٹی20 کی کپتانی واپس لیتے ہوئے اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

سرفراز احمد کو دو فارمیٹس کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جِف کی حامل مذکورہ ٹوئٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا جس سے شائقین کرکٹ کو یہ تاثر گیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا جشن منا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے دوران موقع کی مناسبت سے سب سے قابل اعتراض بات یہ تھی کہ ویڈیو کے دوران کسی ٹیم یا مینجمنٹ کے کسی رکن نے سرفراز کو بظاہر گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔

اس ٹوئٹ سے یہ تاثر بھی کیا کہ شاید قومی ٹیم کسی گروہ بندی کا شکار تھی جو ممکنہ شکست کا سبب بنی اور اسی کی وجہ سے پی سی بی کو سرفراز کو قیادت سے ہٹانا پرا اور اس اقدام کے بعد کھلاڑیوں نے جشن منایا۔

شائقین کرکٹ نے پی سی بی کی اس ٹوئٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پی سی بی نے اس پوسٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024