• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسٹن بیبر کو بھی 'اپنی ہی تصویر' پوسٹ کرنے پر مقدمے کا سامنا

شائع October 18, 2019
کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار جسٹن بیبر — فوٹو/ اے ایف پی
کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار جسٹن بیبر — فوٹو/ اے ایف پی

کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار جسٹن بیبر کو اپنی ہی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے باعث مقدمے کا سامنا ہے۔

انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال مارچ میں ایک پیپرازی (paparazzi) فوٹو شیئر کی، جو روبرٹ بربیرا نامی فوٹوگرافر نے کھینچی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق روبرٹ بربیرا نے جسٹن بیبر کے خلاف مارچ میں شیئر کی گئی ایک تصویر پر مقدمہ درج کروایا۔

مزید پڑھیں: بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے پر ماڈل کو 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

اس تصویر میں جسٹن بیبر اپنے دوست رچ ولکرسن کے ہمراہ گاڑی سے باہر آتے نظر آئے، گلوکار نے مارچ میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر پر فوٹوگرافر کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔

مقدمے میں فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا کہ جسٹن بیبر نے ان کی تصویر کریڈٹ دیے بغیر استعمال کی، جس کے لیے وہ جوابدہ ہیں۔

اس تصویر کو 30 لاکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے اس پر کمنٹس کیے۔

فوٹوگرافر نے گلوکار پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ جسٹن نے ان سے بغیر پوچھے یہ تصویر شیئر کی اور یہ اب تک ان کے اکاؤنٹ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز کو اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف شخصیت پر اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمہ کیا گیا ہو۔

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید پر بھی رواں برس ستمبر میں ایک امریکی فوٹوگرافر نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے پر مقدمہ دائر کردیا تھا۔

رواں ماہ ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کو بھی اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جینیفر لوپیز پر امریکی نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی ’اسپلاش‘ نے اجازت کے بغیر اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024