• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جینیفر آنسٹن نے انسٹاگرام پر آتے ہی ورلڈ ریکارڈ بنادیا

شائع October 18, 2019 اپ ڈیٹ November 24, 2019
اداکارہ نے انسٹاگرام پر آتے ہی تمام ریکارڈز توڑ دیے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام پر آتے ہی تمام ریکارڈز توڑ دیے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن نے رواں ماہ 15 تاریخ کو انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا جس کے بعد اداکارہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے میں کامیاب ہوگئیں۔

50 سالہ جینیفر آنسٹن وہ پہلی اداکارہ بن گئیں جن کے انسٹاگرام ڈیبیو کے صرف 5 گھنٹے 16 منٹ میں انہیں ایک ملین (10 لاکھ) مداحوں نے فالو کیا۔

اس سے قبل سب سے کم وقت میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے کا ریکارڈ برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے پاس تھا۔

فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

شاہی جوڑے نے رواں سال اپریل میں انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا، ان کے اکاؤنٹ کو 5 گھنٹے اور 45 منٹ میں ایک ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام کی دنیا میں آتے ہی سابق شوہر کو فالو کرلیا

جینیفر آنسٹن کے انسٹاگرام پر ڈیبیو کے فوری بعد ایسی خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئر ایپ پر اکاؤنٹ بنا کر اب تک کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

جس کے بعد اداکارہ نے ایک مزاحیہ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں وہ اپنا موبائل توڑتے نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس ویڈیو پر جینیفر آنسٹن نے لکھا کہ 'میں واقعی توڑنا نہیں چاہتی تھی، لیکن اتنی عزت دینے کا بےحد شکریہ'۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنے کامیاب شو 'فرینڈز' کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ 'اور اب ہم انسٹاگرام فرینڈز بھی بن گئے، ہیلو انسٹاگرام'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے انسٹا پر آتے ہی پہلے مداحوں کو ایسا لگا کہ شاید یہ ان کا آفیشل اکاؤنٹ نہیں بلکہ کسی مداح نے یہ اکاؤنٹ بنایا ہے، تاہم جیسے ہی اس بات کا اندازہ ہوا کہ اداکارہ انسٹاگرام پر ڈیبیو کرچکی ہیں تو مداحوں نے بڑی تعداد میں انہیں فالو کرنا شروع کردیا، جس کے باعث بہت سے پرستاروں نے شکایت کی کہ ان کی جینیفر آنسٹن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی مشکل ہورہی ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام ایپ کے ایک نمائندے نے پیپلز ویب سائٹ کو دیے انٹرویو میں بتایا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ کچھ افراد کو اداکارہ کے اکاؤنٹ کو فالو کرنے میں مسائل پیش آرہے ہیں، لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر حیرانی ہورہی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ جلد کوئی حل سامنے لائیں گے'۔

واضح رہے کہ جینیفر آنسٹن نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا تھا۔

اداکارہ کے اکاؤنٹ کو اب تک ایک کروڑ 32 لاکھ مداح فالو کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024