• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

جاپان: خوفناک سمندری طوفان میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق

شائع October 17, 2019
جاپان کے 'این ایچ کے' ٹیلی وژن نے طوفان میں 77 ہلاکتیں رپورٹ کیں — فوٹو: اے ایف پی
جاپان کے 'این ایچ کے' ٹیلی وژن نے طوفان میں 77 ہلاکتیں رپورٹ کیں — فوٹو: اے ایف پی

جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان 'ہیگی بِس' کے نتیجے میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق جاپان کے 'این ایچ کے' ٹیلی وژن نے طوفان میں 77 ہلاکتیں رپورٹ کیں۔

تاہم فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے طوفان سے اب تک 65 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے طوفان سے متاثرہ شمالی علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی جلد بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے مدد کا وعدہ کیا۔

شنزو آبے نے اس موقع پر ایک بزرگ خاتون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں آپ کی زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے حکومت کی بھرپور حمایت کے لیے پرعزم ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ اپنی صحت کو لے کر فکر مند ہیں لیکن آپ کو حوصلہ کرنا ہوگا۔'

بعد ازاں انہوں نے طوفان سے نقصان پہنچنے والے دریا کے پشتے کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان 'ہیگی بِس'

جاپانی وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران 22 اکتوبر کو شیڈول شاہی پریڈ ملتوی کرنے کا بھی عندیہ دیا جو اب ممکنہ طور پر 10 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔

سمندری طوفان سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ وسطی اور شمالی جاپان میں گزشتہ ہفتے سمندری طوفان اور ریکارڈ بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

طوفان سے سب سے زیادہ ہلاکتیں فوکیشیما کے انتظامی علاقے میں ہوئیں جہاں 26 افراد لقمہ اجل بنے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024