• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گجرات: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق

شائع October 16, 2019
8 منزلہ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
8 منزلہ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 15 سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گجرات میں بمبر روڈ پر علینا شاپنگ سینٹر میں صبح 8 بجے آگ لگی جس پر قابو پانے کے لیے کئی گھنٹے لگ گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: بہادر آباد کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

8 منزلہ شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جلنے سے کروڑوں مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا جبکہ قریب میں کھڑی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 14 ٹیموں کے 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور کارروائی کے دوران شاپنگ پلازہ کے اوپر رہائش پذیر لوگوں کو بھی نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ علینا شاپنگ سینٹر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی اورنگزیب بٹ کی ملکیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹی کورٹ کراچی میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

خیال رہے کہ پنجاب کی متعدد کمرشل اور رہائشی عمارتوں میں سول ڈیفنس کے ناقص انتظامات ہیں۔

گزشتہ برس ستمبر میں محکمہ سول ڈیفنس نے انکشاف کیا تھا کہ شہر کی 125 سے زائد عمارتوں میں فائر سسٹم، فائر الارم، ایمرجنسی دروازے اور آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے کے باعث تقریباً 60 ہزار سے زائد شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

مذکورہ رپورٹ علی ٹاور میں لگنے والی آگ سے متعلق ابتدائی تحقیقات کے بعد سامنے آئی کہ پلازہ کی انتظامیہ کو سول ڈیفنس کی جانب سے فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر 28 اگست کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024