• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کیٹ مڈلٹن کا پاکستانی طرز کا لباس کس نے تیار کیا؟

شائع October 15, 2019
کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر
کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب پاکستان کے تاریخی دورے پر پہنچیں تو سیاسی شخصیات سمیت عام عوام بھی خوش دکھائی دیا۔

شاہی جوڑے کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے، اس سے قبل شاہی خاندان کے کچھ افراد بشمول ملکہ برطانیہ اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا اور والد شہزادہ چارلس بھی پاکستانی دورہ کر چکے ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے ماضی کے دوروں کی طرح شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کو بھی برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

کیٹ مڈلٹن کا یہ لباس برطانوی ڈیزائنر نے تیار کیا—فوٹو: اے ایف پی
کیٹ مڈلٹن کا یہ لباس برطانوی ڈیزائنر نے تیار کیا—فوٹو: اے ایف پی

شاہی جوڑے کی جانب سے دورے کے موقع پر پہنے گئے لباس کی جہاں تعریف ہو رہی ہے، وہیں ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے قرار ہے کہ آکر شہزادہ کیٹ مڈلٹن کا انتہائی سادہ مگر دیدہ زیب لباس کس نے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی دورے کے پہلے دن کا کیٹ مڈلٹن کا لباس کس سے متاثر تھا؟

کیٹ مڈلٹن نے اصولی طور پر کسی ایک ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس نہیں پہنے، تاہم ان کی جانب سے دورے کے دوسرے روز پہنے گئے پاکستانی طرز کے لباس کی کافی تعریفیں کی گئیں۔

کیٹ مڈلٹن کے پاکستانی طرز کے لباس کا ڈیزائن بھی پاکستانی خاتون ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔

کیٹ مڈلٹن کا گہرا نیلا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن کا گہرا نیلا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر

کیٹ مڈلٹن کے دوسرے روز کے نیلے رنگ کے لباس کا ڈیزائن صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر ماہین خان نے تیار کیا، جن کے تیار کردہ مشرقی لباس برطانیہ بھر میں مشہور ہیں۔

ماہین خان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ہی کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس تیار کیے۔

ماہین خان کے مطابق انہیں کیٹ مڈلٹن کے فیشن ٹیم کے ارکان نے ان کے لیے پاکستانی دورے کے لیے خصوصی لباس تیار کرنے کا کہا تھا۔

ماہین خان دیدہ زیب مشرقی لباس ڈیزائن کرنے کی ماہر ہیں—فوٹو: اونیٹا
ماہین خان دیدہ زیب مشرقی لباس ڈیزائن کرنے کی ماہر ہیں—فوٹو: اونیٹا

معروف ڈیزائنر کے مطابق ابتدائی طور پر کیٹ مڈلٹن کی ٹیم کے ارکان نے برطانیہ میں موجود فیشن ہاؤس ’اونیٹا‘ سے مشرقی لباس خریدے جو شہزادہ ولیم کی اہلیہ کو پسند آئے۔

ان کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اپنی ٹیم کو مجھ سے رابطہ کرکے پاکستانی دورے کے حوالے سے ڈریس تیار کرنے کا کہا اور بعد ازاں ڈیزائنر اور شاہی محل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت ماہین خان نے کیٹ مڈلٹن کے لیے لباس تیار کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے ماہین خان کا لباس دورے کے دوسرے روز پہنا—فوٹو: ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن نے ماہین خان کا لباس دورے کے دوسرے روز پہنا—فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کے لیے متعدد لباس تیار کیے گئے ہیں اور انہیں اس بات کا علم نہیں کہ وہ ان کے تیار کردہ ڈریس کب، کس موقع پر پہنیں گی۔

کیٹ مڈلٹن میک اور زیورات کے بغیر دکھائی دیں1فوٹو: ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن میک اور زیورات کے بغیر دکھائی دیں1فوٹو: ٹوئٹر

کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی دورے کے دوران جہاں ماہین خان کا تیار کردہ لباس پہنا، وہیں انہوں نے ’زین‘ اور ’سترنگی‘ فیشن برانڈ کے دوپٹے اور دیگر چیزیں بھی استعمال کیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے دورہ پاکستان کی یادگار تصاویر دیکھیں

کیٹ مڈلٹن نے پاکستان آمد کے موقع پر جو ہلکے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا وہ برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکرنے تیار کیا تھا۔

کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس کی تعریف کی گئی—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس کی تعریف کی گئی—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر

خیال کیا جا رہا ہے کہ کیٹ مڈلٹن پاکستانی دورے کے دوران دیگر معروف پاکستانی ڈیزائنر اور فیشن ہاؤسز کے لباس یا دیگر ملبوسات استعمال کریں گی۔

کیٹ مڈلٹن کے قومی جھنڈے سے مشابہہ لباس کو بھی پسند کیا گیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن کے قومی جھنڈے سے مشابہہ لباس کو بھی پسند کیا گیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024