• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس نئے اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کی قیمت دنگ کردے گی

شائع October 15, 2019
ایکس 2 پرو — فوٹو بشکریہ رئیل می
ایکس 2 پرو — فوٹو بشکریہ رئیل می

کیا سام سنگ گلیکسی ایس 10 یا ہواوے میٹ 30 پرو جیسے فیچرز سے لیس فلیگ شپ فون لینا پسند کریں گے جو قیمت کے لحاظ سے ان سے کم از کم 50 فیصد سستا ہے؟

جی ہاں واقعی ایسا فلیگ شپ اینڈرائیڈ فون سامنے آیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے معروف کمپنیوں کی ڈیوائسز سے کم نہیں مگر قیمت کے لحاظ سے انتہائی سستا سمجھا جاسکتا ہے۔

چینی کمپنی رئیل می نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایکس 2 پرو متعارف کرادیا ہے۔

اس فون میں طاقتور ترین اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6، 8 اور 12 جی بی ریم، 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

یہ 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی 90 ہرٹز ڈسپلے سے لیس فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے لیے اوپو کی سپر وی او او سی چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت یہ فون 50 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتا ہے ۔

اس کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 64 میگا پکسل مین کیمرا قابل ذکر ہے، اس کے علاوہ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 20 ایس ہائیبرڈ زوم سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اسی طرح 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرا اور 8 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے جبکہ کیمرا سسٹم 4 کے ویڈیو بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جبکہ سلوموشن ویڈیو کے لیے 960 فریم فی سیکنڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

اس کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے، جبکہ اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوپو کے کلر او ایس سے کیا گیا ہے۔

جہاں تک قیمت کی بات ہے تو 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 2699 چینی یوآن (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2899 یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3299 یوآن (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا اور یہ صارفین کو چین میں 18 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔

اس کمپنی کے فون پاکستان میں بھی متعارف ہوتے ہیں تو توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024