• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

انعام بٹ نے دوحہ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

شائع October 15, 2019
انعام بٹ نے گروپ میچوں میں بھی شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
انعام بٹ نے گروپ میچوں میں بھی شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری بیچ گیمز میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

انعام بٹ نے گولڈ میڈل کے لیے ہوئے مقابلے کے آخری تین سیکنڈز میں جارجیا کے پہلوان مارسا گشولی داتو کو 2-5 اور 2-5 سے شکست دی۔

انعام بٹ نے سیمی فائنل میں اسپین کے گارشیا پریز پیڈرو کو 0-3 اور 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

پاکستانی پہلوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی کی تھی جہاں انہوں نے ایک اچھے مقابلے کے بعد گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انعام بٹ کا پہلا مقابلہ پرتگال کے اندرادے داسلوا سے ہوا تھا جہاں انہوں نے 0-3 اور 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی، گروپ میچ میں ان کا دوسرا مقابلہ جیارجیا کے مارساگیشولی سے ہی ہوا تھا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر رہا تھا۔

ترک پہلو اوزکان مورات سے 30 سالہ پاکستانی پہلوان کا تیسرا مقابلہ تھا جہاں انہوں نے 0-1 اور 0-1 سے کامیابی سمیٹی تھی جس کے بعد انہوں نے آذربائیجان کے علیوف کانان کو 0-3 اور 0-3 سے شکست دی تھی۔

انعام بٹ نے سیمی فائنل میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں گولڈ میڈل کے لیے مقابلے میں جارجیا کے پہلوان سے گروپ میچ کا بدلہ بھی چکا دیا اور اپنی برتری ثابت کردی۔

اسپین کے گارشیا نے رومانیہ کے پہلوان کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025