• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

بچے کے سینے میں گھسا پیچ کس آپریشن کے بعد نکال دیا گیا

شائع October 14, 2019 اپ ڈیٹ October 15, 2019
پیچ کس بھاگتے ہوئے ارسلان کے سینے میں پیوست ہوگیا، والدین — فوٹو: این آئی سی وی ڈی
پیچ کس بھاگتے ہوئے ارسلان کے سینے میں پیوست ہوگیا، والدین — فوٹو: این آئی سی وی ڈی

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے بچے کے سینے میں گھسنے والا پیچ کس نکال لیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 9 سالہ ارسلان کے ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے پیچیدہ آپریشن میں 2 پیڈز کارڈک سرجنز سمیت 4 ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینے میں دل کے قریب پیچ کس گھسنے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ایسے خطرناک آپریشن کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

والدین کے مطابق ارسلان اپنے ماموں کے گھر میں رہتا ہے جہاں وہ اسکریو ڈرائیور سے کھیل رہا تھا کہ بھاگتے ہوئے وہ بچے کے سینے میں پیوست ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچے کو لے کر عباسی شہید ہسپتال، جناح ہسپتال اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) گئے جنہوں نے بچے کے آپریشن سے معذرت کر لی جس کے بعد بچے کو قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا جہاں پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبد الستار نے بچے کا معائنہ کیا اور فوری آپریشن تجویز کیا۔

ڈاکٹر عبدالستار کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا کیونکہ سینے میں جس جگہ بچے کو اسکریو ڈرائیور لگا تھا وہاں دماغ اور دل کی شریانیں ہوتی ہیں، تاہم ہمارے سرجنز نے انتہائی مہارت سے بچے کا آپریشن کیا اور زندگی بچائی، بچہ اب صحت یاب ہے اور آئی سی یو میں موجود ہے اور اس کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس آپریشن میں تاخیر کی جاتی تو بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024