• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

بابر نے پاکستان کی جانب سے منفرد ریکارڈ قائم کردیا

شائع October 14, 2019 اپ ڈیٹ October 16, 2019
بابر اعظم کی سنچچری بھی سینٹرل پنجاب کو شکست سے نہ بچا سکی — تصویر بشکریہ پی سی بی
بابر اعظم کی سنچچری بھی سینٹرل پنجاب کو شکست سے نہ بچا سکی — تصویر بشکریہ پی سی بی

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے نیشنل ٹی20 کپ میں سنچری اسکور کر کے نیا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ورلڈ ٹی20 ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز سندھ کےخلاف میچ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

بابر نے 59 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کی جانب سے نیا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

نوجوان بلے باز ایک سال کے دوران ٹی20 کرکٹ میں تین سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے اور ان سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے باز کو یہ اعزاز حاصل نہ ہو سکا۔

بابر اعظم سے قبل ویرات کوہلی، کرس گیل، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور مائیکل کلنگر بھی ایک سال کے دوران ٹی20 کرکٹ میں تین یا اس سے زائد سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

سندھ کے خلاف شاندار سنچری کے باوجود بابر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے اور سندھ نے سینٹرل پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024