• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے، بلاول

شائع October 14, 2019
بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو کراچی سے حکومت کے خلاف سیاسی جدوجہد کے آغاز کا اعلان کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو کراچی سے حکومت کے خلاف سیاسی جدوجہد کے آغاز کا اعلان کردیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر کو کراچی سے حکومت کے خلاف سیاسی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مل کر تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے۔

لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار اور پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ حکومت کسی کو نہیں چھوڑتی، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، مذہبی تنظیمیں اور کاروباری طبقہ بھی احتجاج پر مجبور ہے جبکہ میڈیا، سرکاری ادارے اور نجی شعبے سے نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے جمہوری نظام نہ چلنے دیا تو ہم بھی دھرنا دیں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے وکلا سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیج سکیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ایسی عوامی حکومت بنانی ہے جو غریبوں اور عام آدمی کو سہولت دے اور اس قسم کی حکومت صرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہی بنا سکتی ہے۔

انہوں نے 18 اکتوبر کو کراچی سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غیرجمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے، ہم کراچی میں جلسہ رکھیں گے، تھرپارکر اور کشمور کے بعد ہم پورے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد خیبرپختونخوا سے کشمیر تک آپ کا پیغام لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام ایک عذاب میں ہیں، ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھ کر گئی ہیں اور بجلی، گیس سمیت ہر طرح کا بل پہلے سے زیادہ آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھ پتلی حکومت کی بھول ہے وہ کراچی پر قبضہ کرلے گی، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے اور یہ سلیکٹڈ لوگ آپ کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرنا چاہتے اور اسی لیے ہم نکلے ہیں تاکہ آپ کے معاشی اور جمہوری حقوق کو بحال کر سکیں۔

انہوں نے لاڑکانہ میں پی ایس-11 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ضمنی انتخابات میں جمیل سومرو صاحب کو چنا ہے تاکہ ہم سب مل کر عوام کے مسائل کو حل کر سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024