• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مولانا کو ملک کی نہیں، حلوے کی فکر رہتی ہے، فردوس عاشق اعوان

شائع October 13, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے خط کو ان کا بھائی ماننے کو ہی تیار نہیں — فائل فوٹو/ڈان نیوز
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے خط کو ان کا بھائی ماننے کو ہی تیار نہیں — فائل فوٹو/ڈان نیوز

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں ملک کی نہیں بلکہ ہر وقت حلوے کی فکر رہتی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ٹولے کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا، مولانا کا اسلام سے تعلق نہیں ہے اور نہ ہی سیاست سے، انہیں تو بس حلوے کی کشش کھینچتی ہے اور جدھر سے خوشبو آتی ہے وہ اس جانب منہ موڑ لیتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملکی خزانے کو لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور مولانا صاحب بدعنوان عناصر کی خاطر مذہب کا کارڈ استعمال کررہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: میڈیا کی تنقید قومی مفاد سے متصادم تو نہیں؟ فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پُرعزم ہے، آسان کاروبار کے لیے مواقع کی فراہمی عمران خان کا وژن ہے اور عوام آج بھی عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے'۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'وزیر اعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں جو عالمی سطح پر ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں'۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان نے کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: چندے پر پلنے والے اب مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم کا مسلم امہ کے لیے کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے وہ آج ایران گئے ہیں اور منگل کے روز وہ سعودی عرب جارہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ '2 خاندان اپنی سیاہ کاریوں کی وجہ سے جیلوں میں ہیں اور یہ قوم کے بچوں کو اپنی سیاسی ہوس کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرا ان کے لیے پیغام ہے کہ عوام نے آپ کی نسل در نسل غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا ہے'۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'نواز شریف کے خط کو ان کا بھائی ماننے کو تیار نہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024