• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حیدر آباد میں ’لاپتہ افراد‘ کے اہلخانہ کی بھوک ہڑتال

شائع October 13, 2019
مظاہرین نے کہا کہ مسعود شاہ کے رشتے داروں کو بھی گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے دائر کیے گئے —فوٹو: راشد رضوی
مظاہرین نے کہا کہ مسعود شاہ کے رشتے داروں کو بھی گرفتار کرکے جھوٹے مقدمے دائر کیے گئے —فوٹو: راشد رضوی

حیدرآباد میں لاپتہ ہونے والے قوم پرست رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کے اہلخانہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ناقابل بیان تکلیف سے چھٹکارہ دلایا جائے۔

مقامی پریس کلب کے سامنے متاثرہ خاندانوں کے سیکڑوں افراد نے بھوک ہڑتال کی اور احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: چھ ماہ میں 200 لاپتہ افراد بازیاب ہوئے، وزیر داخلہ بلوچستان کا دعویٰ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے اٹھایا لیکن اب لاپتہ ہونے والے افراد کے بارے میں وہ اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔

وائس آف میسنگ پرسن سندھ کے تحت احتجاج کا اہتمام کیا گیا جبکہ ’جبری لاپتہ افراد کو رہا کرو‘ مذکورہ احتجاجی مہم کا نعرہ تھا۔

فورم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ لاپتہ کیے جانے والے افراد کو رہا کیا جائے یا پھر کم از کم ان کی موجودگی کے بارے میں ان کے اہلخانہ کو مطلع کیا جائے۔

مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اگر لاپتہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلشن حدید سے مسعود شاہ کو اٹھایا گیا اور اس کے بعد سے تاحال ان کے بارے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کمیشن کو لاپتہ افراد کی بڑھتی تعداد پر تشویش

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسعود شاہ کے رشتے داروں کو بھی گرفتار کرکے ان پر ’جھوٹے‘ مقدمے دائر کردیے گئے۔

ان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اتوار کو کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اگست 2017 میں سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ کے ڈویژن بینچ نے آئی جی پولیس سندھ کو گزشتہ 2 سال کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد اور نامعلوم لاشوں کی تفصیلات مرتب کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

علاوہ ازیں دسمبر 2017 میں ہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کے ساتھ ساتھ تاریخ کو درست کرنے کے لیے سچ پر مبنی اور مفاہمتی کمیشن بنایا جائے۔

اسی برس پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ورکنگ گروپ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مضبوط جمہوریت، آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا اور فعال سول سوسائٹی کے ساتھ شہریوں کے انسانی حقوق کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے کی پالیسی جاری رکھے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024