• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

محض 3 منٹ میں خود ’بریسٹ کینسر‘ کی علامات تشخیص کرنے کا طریقہ

شائع October 13, 2019
پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین اس مرض سے متاثر ہیں — فوٹو: شٹر اسٹاک
پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین اس مرض سے متاثر ہیں — فوٹو: شٹر اسٹاک

’بریسٹ کینسر‘ پاکستانی خواتین میں پایا جانے والا عام موضی مرض ہے جس سے تقریبا ہر 20 میں سے ایک خاتون متاثر ہے۔

پاکستان میں بریسٹ کینسر کے خلاف کام کرنے والی سماجی تنظیم ’پنک ربن‘ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان کی ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین کسی نہ کسی طرح اس سے متاثر ہیں۔

پاکستان میں ’بریسٹ کینسر‘ کی وجہ سے سالانہ 40 ہزار زندگیاں بھی ضایع ہوجاتی ہیں جب کہ اس کا شکار ہونے والی خواتین میں انتہائی نوجوان خواتین بھی شامل ہیں۔

عام طور پر نوجوان خواتین اس بات سے بے خبر ہوتی ہیں کہ ’بریسٹ کینسر‘ کی علامات کیا ہیں۔

تاہم اب نوجوان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے لیے فیشن برانڈ ’جنریشن‘ نے آسانی پیدا کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں انہیں ’بریسٹ کینسر‘ کی ابتدائی علامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

’جنریشن‘ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انتہائی آسان انداز میں اردو زبان میں کم عمر لڑکیوں و خواتین کو بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح محض 3 منٹ میں ’بریسٹ کینسر‘ کی علامات تشخیص کر سکتی ہیں۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی چھاتی کا جائزہ لینا چاہیے اور کسی طرح کے بھی مشکوک دانے یا داغ چھاتی میں نظر آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ محض چند منٹ میں خواتین اپنی چھاتی کا جائزہ لے کر آسانی سے موضی مرض کی ابتدائی علامات سے آگاہ ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر کے علاج کا سب سے آسان اور سستا طریقہ دریافت

ویڈیو میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر خواتین کو اپنی چھاتی کے ارد گرد اور ’نپل‘ کی حالت و ساخت میں تبدیلی محسوس ہو تو وہ فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

’جنریشن‘ کی جانب سے ’بریسٹ کینسر‘ کی علامات کی تشخیص کی انتہائی سادہ اور آسان ویڈیو کو کئی خواتین و افراد نے سراہا اور کہا کہ یہ ویڈیو کئی خواتین کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024