• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کایلی جینر شادی سے قبل دوسرے بچے کی خواہاں

شائع October 12, 2019
کایلی جینر کو پہلےبھی ایک سال کی بچی ہے—فوٹو: اے ایف پی
کایلی جینر کو پہلےبھی ایک سال کی بچی ہے—فوٹو: اے ایف پی

دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر اپنے فیشن، معاشقوں و انداز کی وجہ سے یوں تو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔

تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے وہ اپنے پارٹنر ریپر و گلوکار تریوس اسکاٹ سے علیحدگی کی وجہ سے خبروں میں تھیں۔

ابھی کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کے درمیان علیحدگی کی مکمل تصدیق بھی نہ ہوئی تھی کہ ماڈل نے مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کرکے سب کو حیران کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کایلی جینر کے ہاں فروری 2018 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد رواں برس جولائی میں ماڈل نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

لیکن کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کی شادی تاحال نہ ہوسکی البتہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

تاہم اب ایک بار پھر کایلی جینر نے بچے پیدا کرنے کی خواہش کرکے سب کو حیران کردیا، ساتھ ہی ان کے مداحوں کو اس بات کی امید بھی ہوئی کہ ماڈل اور تریوس اسکاٹ کے تاحال تعلقات ہیں۔

امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق حال ہی میں کایلی جینر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کھل کر بات کی اور کہا کہ بچے پیدا کرنے جیسا احساس اور کسی احساس میں نہیں۔

کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کے 2 سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: ہیلو میگزین
کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کے 2 سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: ہیلو میگزین

کایلی جینر نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی بچی ابھی ایک سال کی ہے، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی بھی پیدائش ہو۔

ٹی وی اسٹار نے مداح کو جواب دیا کہ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں مزید بچوں کی پیدائش ہو، تاہم وہ فوری طور پر بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننا دنیا کا بہترین احساس ہے، کایلی جینر

مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی اسٹورمی کے بہن کا نام بھی سوچ رکھا ہے۔

کایلی جینر نے مداحوں کو پہلے بچے کی پیدائش کے وقت حمل سے ہونے والی پیچیدگیوں سے متعلق بھی بتایا اور اعتراف کیا کہ حمل کے دوران ان کی چھاتی پر نشانات پڑگئے تھے، تاہم انہیں حمل سے ہونا اور بچہ پیدا کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار لگا۔

کایلی جینر فیشن مصنوعات اور میک اپ کا کاروبار بھی کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر فیشن مصنوعات اور میک اپ کا کاروبار بھی کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ کسی بھی مداح نے کایلی جینر سے شادی کرنے کا نہیں پوچھا ۔

کایلی جینر کی جانب سے مزید بچوں کی پیدائش کی خواہش کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی گلوکار تریوس اسکارٹ کے ساتھ تعلقات استوار کرلیں گی۔

مزید پڑھیں: ماں بننے کے بعد کایلی جینر کا شادی کرنے کا فیصلہ

کایلی جینر کے ہاں ہونے والی پہلی بچی بھی انہیں اس وقت ہوئی جب ان کے تعلقات تریوس اسکارٹ سے تھے۔

کایلی جینر امریکی ماڈل کنڈیل جینر کی بڑی بہن ہیں، وہ اپنے منفرد فیشن اور ماڈلنگ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، دنیا بھر کی کم عمر اور نوجوان لڑکیاں ان کے فیشن کو کاپی کرتی ہیں۔

کایلی اور تریوس 2017 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کی ایک بچی بھی ہے—فوٹو: پیپلز میگزین
کایلی اور تریوس 2017 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کی ایک بچی بھی ہے—فوٹو: پیپلز میگزین

کایلی جینر امریکا کی اداکار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، وہ کارڈیشین سسٹرز کی سوتیلی بہن ہیں، انہوں نے 9 سال کی عمر سے ریئلٹی ٹی وی شو میں شرکت کرنا شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں۔

کایلی جینر کو امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے گزشتہ برس جولائی میں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون قرار دیا تھا، اس وقت تک ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون

کایلی جینر اس وقت سال میں زیادہ کمائی کرنے والی دوسری شخصیت ہیں، فوربز کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں پہلے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ اور دوسرے نمبر کایلی جینر ہیں۔

کایلی جینر کی سالانہ کمائی 17 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے یعنی وہ سالانہ پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کماتی ہیں۔

کایلی جینر نہ صرف فیشن کی وجہ سے دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں میں معروف ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

کایلی جینر کے ہاں پہلی بچی فروری 2018 میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
کایلی جینر کے ہاں پہلی بچی فروری 2018 میں ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024