• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عروج فاطمہ کی علی ظفر کے ساتھ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے ذریعے انٹری

شائع October 12, 2019
ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

موسیقار، گلوکار و اداکار علی ظفر نے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اپنا کیا وعدہ مکمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری کردی۔

لائٹنگل پروڈکشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو محض ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور شائقین عروج فاطمہ کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں۔

گانے کی ویڈیو کو پروڈیوس بھی علی ظفر نے کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات عمیر خان نے دی ہیں۔

عروج فاطمہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے—فوٹو: ٹوئٹر
عروج فاطمہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے—فوٹو: ٹوئٹر

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

عروج فاطمہ نہ صرف علی ظفر بلکہ عابدہ پروین کی بھی بڑی مداح ہیں جب کہ ساتھ ہی وہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق کام کرنے والے ذیلی ادارے ’یونیسف‘ کی بھی ٹین ایج چیمیئن ہیں۔

عروج فاطمہ اور علی ظفر نے ماضی کے مقبول لوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش کرکے اپنے مداحوں کو تحفہ دیا ہے۔

’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو سب سے پہلے بلوچ لوک گلوکار استاد فیض محمد بلوچ نے گایا تھا جب کہ اسے ایرانی نژاد سویڈن کے بلوچی، پارسی و پشتو گلوکار روستم میر لاشاری نے بھی کوک اسٹوڈیو کے لیے گایا تھا۔

تاہم پرانے گانوں کے مقابلے علی ظفر اور عروج فاطمہ کے گانے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے خوبصورت نظاروں کو شامل کرکے اسے منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024