• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

'ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری سفر بالآخر اختتام کو پہنچ گیا'

شائع October 12, 2019
حمزہ علی عباسی نے اپنی نئی ٹوئٹ سے سب کو حیران کردیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
حمزہ علی عباسی نے اپنی نئی ٹوئٹ سے سب کو حیران کردیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

حمزہ علی عباسی صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سیاست اور مذہب دونوں ہی پر اپنی رائے دینے کے لیے کافی فعال بھی رہتے ہیں۔

ان کے مداحوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ بھی ہورہا ہے۔

البتہ اب اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کے ساتھ مداحوں کو کافی پریشان کردیا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری سفر اختتام کو پہنچ گیا، میں اس ماہ کے آخر میں ایک بہت اہم اعلان کروں گا، امید ہے میری آواز کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں، اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا'۔

اداکار کی اس ٹوئٹ کے بعد کئی مداحوں نے خیال کیا کہ وہ میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کررہے ہیں۔

جبکہ بہت سے صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاید حمزہ پاکستان تحریک انصاف سے خود کو الگ کررہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا تھا، بعدازاں انہوں نے 'مڈ ہاؤس اینڈ دی گولڈن ڈول' نامی فیچر فلم بھی ڈائیریکٹ کی۔

پیارے افصل
پیارے افصل

وہ 'وار'، 'میں ہوں شاہد آفریدی'، 'جوانی پھر نہیں آنی' اور 'پرواز ہے جنون' جیسی فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

پرواز ہے جنون
پرواز ہے جنون

حمزہ علی عباسی نے جلد ریلیز ہونے والی فلم 'دی لیجنڈز آف مولا جٹ' میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔

اداکار کا پہلا ڈراما 'میرے درد کو جو زبان ملے' 2012 میں سامنے آیا، اس کے بعد انہوں نے 'پیارے افضل' اور 'من مائل' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کیا۔

من مائل
من مائل

ان کا ڈراما 'الف' اس وقت جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اس ڈرامے کی ریلیز سے قبل حمزہ علی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ 'الف' میں 'قلب مومن' کا کردار نبھا رہے ہیں۔

الف
الف

اس کردار کے حوالے سے حمزہ کا کہنا تھا کہ 'قلب مومن' بہت حد تک ان کے ذاتی سفرکی عکاسی کرتا ہے۔

ڈرامے میں حمزہ ایک مغرور اور آزاد خیال ہدایت کار کا کردار نبھارہے ہیں، جو بعدازاں شوبز سے دور ہوکر خود کو خدا کے قریب کرلے گا۔

رواں سال 25 اگست کو حمزہ علی عباسی نے سابق اداکارہ نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ حمزہ کی اہلیہ نیمل نے بھی صرف ایک ڈرامے میں کام کے بعد میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

شادہ کے بعد ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ نیمل کو حمزہ کے منع کرنے کی وجہ سے انڈسٹری چھوڑنا پڑی، البتہ نیمل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ واضح کیا کہ وہ حمزہ سے شادی سے کئی ماہ قبل ہی میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

اور اب مداحوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حمزہ علی عباسی بھی میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024