• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دورہ آسٹریلیا: سرفراز کو ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع October 11, 2019 اپ ڈیٹ October 15, 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں ناکامی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ایک اور موقع دیتے ہوئے دورہ آسٹریلیا پر ٹی20 سیریز کے لیے سرفراز کو کپتان برقرار اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک پاکستان کی سری لنکا کے خلاف مایوس کن کارکردگی اور سیریز میں 0-3 کی کلین سوئپ شکست کے باوجود سرفراز احمد قیادت بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا پر ٹی20 سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں ان کی جگہ قیادت اظہر علی کے سپرد کی جا سکتی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں ناکامی کے باوجود سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ سرفراز احمد کو بطور کپتان ایک اور موقع دینے کے حق میں ہیں اور اسی وجہ سے انہیں کپتان کے منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

البتہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کم بیک کے بعد مایوس کن کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ابھی تک ٹیم کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن دونوں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹی20 کپ میں نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا اور اس ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز 3 نومبر سے شروع ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024