• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: خاتون کو ہراساں، بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

شائع October 10, 2019
مشتبہ ملزم نے خود کو انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا، ایف آئی اے — فائل فوٹو / اے پی
مشتبہ ملزم نے خود کو انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا، ایف آئی اے — فائل فوٹو / اے پی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں مبینہ طور پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے، ان پر تشدد کرنے، قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو نے کہا کہ مشتبہ ملزم نے خود کو انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق بااثر گھرانے سے ہے جس کے قبضے سے ایف آئی اے اہلکاروں نے دو موبائل فونز اور میموری کارڈ حاصل کیا جس میں کئی خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود تھیں۔

ملزم کے خلاف پہلے ہی کراچی کی ایک خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: خاتون کی شکایت پر ’فحش حرکت‘ کرنے والا ملزم گرفتار

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزم خاتون کو ورغلا کر فارم ہاؤس لے کر گیا جہاں ان کی غیر اخلاقی تصاویر بنائیں، بعد ازاں ملزم نے تصاویر کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کیا اور انہیں جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کی دو جعلی فیس بک پروفائلز بنا رکھی تھیں جہاں اس نے مزاحمت پر خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر کیں، جبکہ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر ان کے رشتہ داروں کو بھی بھیجیں۔

دوسری جانب ملزم اس عرصے میں خاتون کو جسمانی تعلق جاری رکھنے پر مجبور کرتا رہا اور ایک موقع پر آکر اس نے خاتون پر تشدد شروع کردیا، ان کے بال اور بھویں مونڈ دیں اور کرنٹ کے جھٹکے دیے۔

مزید پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں استاد گرفتار

جمعرات کو ایف آئی اے نے خاتون کی شکایت پر طارق روڈ کے علاقے میں ملزم کے آفس میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے پاسورڈ دیتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024