• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'فوری' کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیمنٹ سروس کے لیے لائسنس جاری

شائع October 10, 2019 اپ ڈیٹ October 11, 2019

کراچی: فوری (Foree) کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیمنٹ سروس فراہم کرنے کے لیے لائسنس مل گیا ہے۔

فوری موبائل کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا ایک پلیٹ فارم ہے جو اپنے استعمال کرنے والوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ QR کوڈ، موبائل نمبر، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر، ای میل ایڈریس، ٹوئٹر کے ہینڈل، فیس بک یا فوری ایڈریس (ورچوئل پیمنٹ ایڈریس) استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص یا ادارے کو ادائیگی کر سکیں یا وصول کر سکیں۔

کاروباری اداروں کے لیے یہ کم خرچ ڈیجیٹل ادائیگی کا عالمی طریقہ ہے جس کے ذریعے چھوٹے تاجر بھی انتہائی باکفایت انداز میں ڈیجیٹل ادائیگی قبول کر سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی پوائنٹ آف سیلز (POS) مشین خریدنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے فوری کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم روپانی نے کہا کہ 'فوری ایک مشن ہے جس کا مقصد ادائیگی کو آسان، باہمی طور پر استعمال کے قابل (interoperable) اور مالی شمولیت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

فوری کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل سوسائٹی میں مرکزی و مضبوط سہارا بننا ہے۔ اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور معیشت کو باضابطہ بنا کر مالی خدمات کو سہولت اور اعتماد کی بنیاد پر قابل رسائی بنانا ہے۔

ملک میں 150 سیلولر سبسکرائبرز، 70 ملین 4G/3G اور براڈبینڈ کے سبسکرائبرز اور 60 ملین بینک اکاؤنٹس کے ساتھ فوری کا مقصد ادائیگی اور ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کلیدی بنیاد پر رہنمائی کرنا ہے۔

فوری کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر مہدی حسن نے کہا کہ 'اپنے کسٹمرز اور استعمال کرنے والوں کو محفوظ اور مطمئن رکھنا ہماری نمبر ایک ترجیح ہے۔ ہم نے استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا اور معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے جامع وسائل مخصوص کیے ہیں۔'


یہ مواد ہمارے اسپانسر فوری (Foree) کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024