• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

شائع October 9, 2019
زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے—فائل فوٹو: رائٹرز
زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے—فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ، سوات، چارسدہ،دیر، صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ 3 بجکر 44 منٹ پر آیا اور اس کی شدت 5.2 تھی جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: زلزلہ متاثرین کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

ابتدائی طور پر زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خیال رہے کہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ میرپور، زلزلہ متاثرین کی عیادت

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے بتایا تھا کہ زلزلے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند علاقے متاثر ہوئے تھے جبکہ سب سے زیادہ نقصان میرپور آزاد کشمیر میں ہوا تھا۔

بعد ازاں 28 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر اور پنجاب میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے خاندان کو فی کس 5 لاکھ روہے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے چیک کچھ روز بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقسیم کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024