• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رابی پیرزادہ نے اہم مسئلے پر وزیر اعظم کو مشورہ دے دیا

شائع October 9, 2019
لوگوں کو روزگار دے کر کھانے کی ترغیب دی جائے، گلوکارہ—فوٹو: ٹوئٹر
لوگوں کو روزگار دے کر کھانے کی ترغیب دی جائے، گلوکارہ—فوٹو: ٹوئٹر

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ اگرچہ ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم اب انہوں نے ملک کے اہم ترین مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورے دیے ہیں جن پر ان کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ ’سانپ، اژدھے اور مگر مچھ‘ گھر میں رکھنے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں آئی تھیں اور اسی کیس میں عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے وزیر اعظم کو احساس لنگر اسکیم کے افتتاح کےبعد مشورہ دیا—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے وزیر اعظم کو احساس لنگر اسکیم کے افتتاح کےبعد مشورہ دیا—فوٹو: انسٹاگرام

لیکن اب رابی پیرزادہ وزیر اعظم کو اہم مشورے دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت ہیں اور لوگ ان کی ذہانت کی تعریف کر رہے ہیں۔

رابی پیرزاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک سے غربت ختم کرنے کا مشورہ دیتا ہوئے انہیں یاد دلایا کہ انہیں علم ہونا چاہیے کہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد میں ’سیلانی ماڈل لنگر خانے‘ کھولنے کے بعد مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دوسرے طریقے سے بھی حل کیا جا سکتا تھا۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا، لیکن اگر لنگر پہ مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر نوکری کرواتے تو لوگ محنت کر کے کھانا سیکھتے‘۔

گلوکارہ نے وزیر اعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ سمجھنے کی کوشش کریں،عوام بھکاری نہیں ہے، وہ کام کرنا چاہتے ہیں، بہت بے روزگاری ہے یہاں‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے احساس سیلانی لنگر افتتاح کردیا

گلوکارہ و اداکارہ کی جانب سے عمران خان کو ملک سے غربت ختم کرنے کا مشورہ دینے پر کئی افراد نے ان کی ٹوئٹ کی تعریف کی اور ان سے متفق دکھائی دیے۔

تاہم ساتھ ہی کچھ افراد نے یہ نشاندہی بھی کرائی کہ لاکھوں ایسے افراد ہیں جو عمر رسیدہ اور بیماریوں کی وجہ سے کوئی کام نہیں کر سکتے، اس لیے ایسے لنگر خانے بھی لازمی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ پر بہت سارے لوگوں کی تعریف کرنے اور کئی افراد کی جانب سے سوالات کیے جانے کے بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے صرف وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے اور وہ یہ جانتی ہیں کہ بہت سارے پڑھے لکھے مرد حضرات بے روزگار ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کےپاس تمام افراد کے سوالوں کے جوابات دینے کا وقت نہیں۔

ساتھ ہی گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلےہی اپنی نصف کمائی غریب بچوں کی تعلیم اور غریب افراد کو کھانا کھلائے جانے پر خرچ کر رکھی ہے۔

رابی پیرزادہ کی تجویز کو لوگوں نے سراہا—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ کی تجویز کو لوگوں نے سراہا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024