• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل تیار کرنے کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

شائع October 9, 2019
ای ڈی بی ایک سرکاری تنظیم ہے جو انجینئرنگ شعبے کی ترویج کے لیے کام کرتی ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ای ڈی بی ایک سرکاری تنظیم ہے جو انجینئرنگ شعبے کی ترویج کے لیے کام کرتی ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اسلام آباد: انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کا ڈرافٹ (مسودہ) تیار کرلیا جس کا مرکزی نقطہ درآمدہ شدہ موبائل فونز کو مقامی سطح پر تیار اور بنائے گئے موبائل سے تبدیل کرنا ہے۔

مزید یہ کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد نے بورڈ کو آئندہ ماہ تک پالیسی کا فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے بریفنگ دی گئی، جس میں انہوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ آئندہ ماہ تک پالیسی تیار کرلی جائے، جس سے ملک میں سیمی ناکڈ ڈاؤن (ایس کے ڈی) اور کمپلیٹ ناکڈ ڈاؤن کٹس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی کا موبائل فون رجسٹریشن نظام پر نظِر ثانی کا مطالبہ

خیال رہے کہ ای ڈی بی ایک سرکاری تنظیم ہے جو شعبہ انجینئرنگ کی ترویج کے لیے کام کرتی ہے اور وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ہے۔

اس سے قبل ای ڈی بی نے تجویز دی تھی کہ موبائل کے پرزوں پر عائد ڈیوٹیز کم کر کے ان پرزوں کو تیار کرنے کے لیے مخصوص فوائد دیے جائیں تا کہ ایس کے ڈی اور سی کے ڈی کے ذریعے تیار ہونے والے موبائل فون درآمدکردہ مکمل تیار شدہ موبائل سے سستے ہوجائیں۔

معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ 26 اجازت ناموں میں سے 15 موبائل فون سیٹ تیار کرنے کے یونٹ کراچی اور وسطی پنجاب میں کام کررہے ہیں لیکن یہ یونٹس اینالوگ سیٹس بنا رہے ہیں اور یونٹس بہت محدود تعداد میں مقامی سطح پر اسمارٹ فون تیار کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں ای ڈی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلیٰ سطح کے اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ کے ذریعے آمد کی وجہ سے مقامی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری روک لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: موبائل فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے 6 سلیب متعارف

تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سخت اقدامات کی بدولت ملک میں موبائل فونز کی اسمگلنگ رک گئی ہے کیوں کہ وہ غیر فعال ہوجائیں گے‘۔

اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ اسمارٹ فونز پر لگائی جانے والی مہنگی ڈیوٹیز سے بھی درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیس) کو برقی آلات اور موبائل فون سیٹ کے پرزوں پر ڈیوٹی سے استثنٰی اور ٹیکس سے چھٹی دے کر متعدد طریقوں سے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔


یہ خبر 9 اکتوبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024