• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'لال کبوتر' ایک اور عالمی اعزاز جیتنے میں کامیاب

شائع October 8, 2019
فلم میں احمد علی اکبر اور منشا پاشا نے مرکزی کردار نبھایا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں احمد علی اکبر اور منشا پاشا نے مرکزی کردار نبھایا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

رواں سال ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'لال کبوتر' نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فلم کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 'تصویر' میں ایک ایوارڈ دیا گیا۔

تصویر فلم فیسٹیول امریکا میں ہونے والے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

اس فیسٹیول کا مقصد فلموں اور ان کی کہانیوں کے ذریعے کمیونیٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔

خیال رہے کہ شہر قائد پر مبنی فلم کو دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈز آسکرز کی 92ویں تقریب میں غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آسکر کیلئے 'لال کبوتر' کے انتخاب پر پاکستانی ستارے پرجوش

جبکہ فلم کے مرکزی کردار احمد علی اکبر کو بھی واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

فلم 'لال کبوتر' میں احمد علی اکبر کے ساتھ منشا پاشا نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'لال کبوتر' کے ہیرو کے نام بین الاقوامی فیسٹیول میں بڑا اعزاز

لال کبوتر کراچی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو اپنے حالات بہتر بنانے کے لیے دبئی جانا چاہتا ہے اور اس کے لیے اسے 3 لاکھ روپے درکار ہوتے ہیں، جن کو حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے جرائم پیشہ دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیکسی چھینے جانے کا ڈرامہ کرتا ہے اور اس ڈرامے کے دوران اس کی ملاقات حادثاتی طور پر ایک لڑکی سے ہوجاتی ہے جس کے صحافی شوہر کو ایک مقامی بلڈر نے نامعلوم ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں قتل کروادیا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024