• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

مہوش حیات کی نئی ویڈیو، لباس پر شدید تنقید

شائع October 8, 2019
مہوش اور احسن نے ہم ایوارڈز میں اکٹھے پرفارم کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
مہوش اور احسن نے ہم ایوارڈز میں اکٹھے پرفارم کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ 7ویں 'ہم ایوارڈز' کی تقریب میں پرفارم کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

مہوش حیات کے مطابق انہوں نے 5 سال بعد احسن خان کے ہمراہ اسٹیج پر پرفارم کیا۔

ایوارڈ شو میں اداکارہ کی پرفارمنس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا لیکن اب مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس پرفارمنس سے قبل ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

البتہ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کو ان کے لباس اور ڈانس دونوں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس ویڈیو میں مہوش حیات گلابی رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مہوش حیات کے لباس کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ڈانس کے انداز پر بھی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'کیا یہ معاملہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟'

جبکہ انہوں نے لکھا کہ 'شرم آنی چاہیے، آپ مسلمان ہیں، بھارتیوں کی نقل کرنا بند کریں'۔

کسی نے اس ویڈیو کو فحاشی کی تشہیر قرار دیا۔

ایک صارف کے مطابق انہیں مہوش حیات سے اس قسم کی امید نہیں تھی۔

اس موقع پر ایک صارف نے احسن خان پر بھی تنقید کی کہ وہ ایسا ڈانس بھی کرتے ہیں اور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی۔

ان کے مطابق ڈانس کا یہ انداز اور گانے کا انتخاب ہراساں کرنے کی جانب اکسانا ہے۔

البتہ کچھ صارفین نے دونوں اداکاروں کے ڈانس کو پسند بھی کیا۔

انہوں نے شو میں دونوں اداکاروں کی پرفارمنس کو سراہاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مداح مہوش حیات کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ان دونوں نے 2013 میں ایک ساتھ پرفارم کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024