• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ثانیہ مرزا کی بہن دوسری شادی کس سے کررہی ہیں؟

شائع October 8, 2019
فوٹو/ ٹوئٹر
فوٹو/ ٹوئٹر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی سے متعلق خبریں کئی روز سے میڈیا میں سامنے آرہی تھی لیکن اب ثانیہ مرزا نے خود ایک انٹرویو میں تصدیق کردی کہ ان کی بہن بھی کرکٹ سے وابستہ شخص سے شادی کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن انعم مرزا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے ہورہی ہے۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ 'انعم کی شادی رواں سال دسمبر میں ہورہی ہے، ہم کچھ ہی روز قبل پیرس سے واپس آئے ہیں، ہم وہاں چھٹیاں منانے کے لیے گئے تھے، میں بےحد پرجوش ہوں، وہ ایک بہترین لڑکے سے شادی کررہی ہے، اس کا نام اسد ہے اور وہ محمد اظہرالدین کا بیٹا ہے'۔

خیال رہے کہ 25 سالہ انعم مرزا عمر میں ثانیہ مرزا سے 7 سال چھوٹی ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیرس میں لی گئی تصاویر شیئر کی تھی، جس کے بعد سے ان کی شادی سے متعلق افواہیں سامنے آنے لگیں۔

32 سالہ ثانیہ مرزا اور انعم مرزا دونوں ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسد کے ہمراہ متعدد تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

جبکہ گزشتہ ماہ بھارتی ہدایت کارہ فرح خان نے بھی ان دونوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ انعم جلد دلہن بننے والی ہیں۔

دوسری جانب اسدالدین بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انعم کے ہمراہ کئی تصاویر شیئر کرچکے ہیں۔

یہ انعم مرزا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی شادی 2016 میں بزنس مین اکبر رشید سے ہوئی تھی، تاہم 2018 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔

شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کا بیٹا بھارتی شہری بن گیا؟

جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024