• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انسٹاگرام کا فالونگ ٹیب ہٹانے کا فیصلہ

شائع October 8, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انسٹاگرام نے آخرکار اس فیچر کو اپلیکشن سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جو صارفین کو ایک دوسرے کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے سب سے زیادہ غیرمقبول فیچرز میں سے ایک فالونگ ٹیب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر آپ کو اس فیچر کا علم نہیں تو اس میں صارف کے سامنے ان افراد کے نئے لائیکس اور کمنٹس سامنے آتے ہیں، جن کو وہ فالو کررہا ہوتا ہے۔

اس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے فالورز نے کتنے نئے اکاﺅنٹ کو اپنی فیڈ میں ایڈ کیا ہے۔

اس کو ہارٹ ٹیب یا لائیک والے سیکشن میں دیکھا جاسکتا ہے یعنی وہ جگہ جہاں آپ اپنے اکاﺅنٹس کے لائیکس اور نئے فالورز کو دیکھتے ہیں۔

متعدد افراد کو شکایت تھی کہ وہ اپنے دوستوں کی دلچسپی کو فالونگ ٹیب میں کچھ زیادہ ہی دیکھتے ہیں اور ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ایپ میں کیا کچھ کرتے ہیں، جو کبھی کبھار شرمندہ کردینے والا بھی ثابت ہوتا ہے۔

انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق لوگوں کو اکثر علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کی سرگرمیاں اس طرح منظرعام پر آرہی ہیں، تو وہ اکثر یہ جان کر حیران رہ جاتے ہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا تاکہ ایپ کو سادہ بنایا جاسکے۔

فوٹو بشکریہ میش ایبل
فوٹو بشکریہ میش ایبل

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیب رواں ہفتے سے غائب ہونا شروع ہوجائے گا مگر کچھ صارفین کے پاس سے یہ اگست سے غائب ہوچکا ہے۔

انسٹاگرام میں یہ ٹیب 2011 میں شامل کیا گیا تھا تاکہ لوگ نئے اکاﺅنٹس اور تصاویر کو ڈسکور کرسکیں مگر اب یہ کام اپلیکشن میں موجود ڈسکور ٹیب زیادہ بہتر طریقے سے کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024