• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بالغ ہونے کے ناطے جس سے چاہوں تعلقات استوار کرسکتی ہوں، مائلی سائرس

شائع October 6, 2019
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں اب بچی نہیں رہی —فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں اب بچی نہیں رہی —فوٹو: اے ایف پی

رواں برس اگست میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاپ گلوکارہ 26 سالہ مائلی سائرس اور 29 سالہ اداکار لیام ہیمس ورتھ میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں میں اس لیے علیحدگی ہوئی کیوں کہ گلوکارہ مائلی سائرس دراصل ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائلی سائرس کے تعلقات امریکی خاتون بلاگر کیتھلین کارٹر سے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے بھی دیکھا گیا۔

بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ دراصل لیام ہیمس ورتھ اور ان کے اہل خانہ کو مائلی سائرس کے جنسی رجحانات پر غلط فہمی ہوئی، اداکارہ ہم جنس پرست نہیں ہیں لیکن ایسی رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

اگست کے آخر میں ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے طلاق کے حوالے سے امریکی عدالت سے رجوع کرلیا۔

لیام ہیمس ورتھ اور مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی —فوٹو: اے ایف پی
لیام ہیمس ورتھ اور مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی —فوٹو: اے ایف پی

لیام ہیمس ورتھ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ انہیں طلاق کی اجازت دی جائے،کیوں کہ دونوں باہمی رضامندی سے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

اگرچہ تاحال دونوں کی طلاق کے حوالے سے عدالت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں آیا لیکن یہ خبریں سامنے ضرور آئیں کہ مائلی سائرس نے جس خاتون کے لیے شوہر کو چھوڑا تھا، انہوں نے اس خاتون کو بھی چھوڑ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائلی سائرس اور ان کی خاتون دوست کیتھیلین کارٹر کے درمیان تعلقات تین ماہ تک بھی نہ چل سکے اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

خاتون دوست سے علیحدگی کے بعد گزشتہ دنوں مائلی سائرس کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو میں انہیں آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا گیا جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی۔

شوہر سے الگ ہونے کے بعد مائلی سائرس کو کیتھلین کارٹر کے ساتھ دیکھا گیا تھا —فوٹو: جسٹ جیرڈ
شوہر سے الگ ہونے کے بعد مائلی سائرس کو کیتھلین کارٹر کے ساتھ دیکھا گیا تھا —فوٹو: جسٹ جیرڈ

شوبز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہیں 22 سالہ آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں مائلی سائرس کو خود سے کم عمر گلوکار کے ساتھ ایک کمرے میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

مائلی سائرس کی جانب سے آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران ان کی جانب سے کیے جانے والے افیئرز پر شدید تنقید کی گئی۔

کیتھلین کارٹر سے الگ ہونے کے بعد اب مائلی سائرس کو آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ دیکھا گیا —فوٹو: ٹی ایم زیڈ
کیتھلین کارٹر سے الگ ہونے کے بعد اب مائلی سائرس کو آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ دیکھا گیا —فوٹو: ٹی ایم زیڈ

’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق مداحوں کی جانب سے اپنے رومانس اور آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنی لمبی چوڑی ٹوئٹ میں لوگوں کو کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ رومانس کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بالغ خاتون ہونے کے ناتے اپنی مرضی سے کسی بھی پسندیدہ شخص کے ساتھ رمانس کر سکتی ہیں اور انہیں کیا غلط ہے کیا صحیح کا اندازہ ہے‘۔

مائلی سائرس نے اپنی سلسلہ وار 2 ٹوئٹس میں مزید لکھا کہ انہیں یہ بھی علم ہے کہ آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے کے بعد لوگ ان کے ماضی کو یاد کر رہے ہیں اور انہیں ایک بری عورت ثابت کرنے پر اٹکے ہوئے ہیں۔

مائلی سائرس کا شمار معروف ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: اے ایف پی
مائلی سائرس کا شمار معروف ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

گلوکارہ کے مطابق جب ایسا ہی کام کوئی مرد کرتا ہے تو انہیں لیجنڈ کہا جاتا ہے لیکن جب بھی کوئی خوبصورت خاتون ایسا کرتی ہے تو اسے ’بری عورت‘ سمیت طرح طرح کے القابات دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی مرضی ہے کہ وہ جس سے جب چاہیں رومانس کریں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پیار کرنا دراصل ایک فن اور آرٹ ہے جس کے ذریعے کچھ لوگ خود کو تلاش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کی تھی تاہم صرف 8 ماہ بعد ہی اگست 2019 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

دونوں کے درمیان گذشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو انتہائی رومانوی جوڑا سمجھا جاتا تھا۔

مائلی سائرس کے مطابق خوبصورت خاتون کسی سے پیار کرتی ہے تو اسے بری عورت کہا جاتا ہے—فوٹو: اے ایف پی
مائلی سائرس کے مطابق خوبصورت خاتون کسی سے پیار کرتی ہے تو اسے بری عورت کہا جاتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024