• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چندے پر پلنے والے اب مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

شائع October 5, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 22 نمبر بنگلے سے دوری پر مولانا فضل الرحمٰن نڈھال ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 22 نمبر بنگلے سے دوری پر مولانا فضل الرحمٰن نڈھال ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر ہمیشہ 'مفادات کی سیاست' کرنے اور 'دین کو ڈھال' بنانے کا الزام لگادیا۔

لاہور میں معاون خصوصی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جے یو آئی (ف) نے مذہب کارڈ کو حکومتی بینچز پہنچنے کے لیے استعمال کیا لیکن ان کے جو عزائم ہیں وہ ناکام ہوں گے۔

انہوں نے فضل الرحمٰن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'چند ے پر پلنے والے' اب مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں۔

مزیدپڑھیں: حکومت کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے مولانا فضل الرحمٰن مفاد کی سیاست کررہے ہیں'۔

ایک سوال جواب میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا دھرنا قومی مفاد کے لیے تھا جبکہ فضل الرحمٰن ریاستی اداروں کے مضبوط ہونے پر احتجاج کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ '22 نمبر بنگلے سے دوری پر مولانا فضل الرحمٰن نڈھال ہیں'۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدرسہ اصلاحات حکومت کے احسن اقدام قرار دیا۔

'ملکی معیشت کے اہداف میں بہتری'

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت 5 سال کا مینڈیٹ پورا کرے گی اور وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کے اہداف میں بہتری آرہی ہے۔

مزیدپڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن سیاست اور دین میں تصادم چاہتے ہیں، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سوموار کو چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں اور دورہ بیجنگ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ اور دیگر اہم امور میں پیش رفت کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

زراعت سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری کے لیے وزیراعظم نے ریکارڈ بجٹ مختص کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہونے سے ملک ترقی کرے گا اور تجارتی خسارے میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ60 کی دہائی کے بعد پاکستان صنعتی شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہم مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں'

معاون خصوصی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024