• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آج ایل او سی کی جانب پُرامن مارچ کرے گی

شائع October 4, 2019
مارچ کا پہلا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
مارچ کا پہلا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

مظفر آباد: بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یٰسین ملک کی سربراہی میں قائم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) آج (4 اکتوبر) کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی جانب پُرامن آزادی مارچ کرے گی۔

جے کے ایل ایف کے مرکزی ترجمان رفیق ڈار نے انتظامیہ کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پرچم اور مختلف نعروں پر مبنی بینرز ہٹانے سے خبردار کیا۔

اس حوالے سے ایک پریس ریلیز میں رفیق ڈار نے کہا کہ مارچ کا آغاز جمعے کی صبح 10 بجے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے جنوبی ضلع بھمبر سے ہوگا جہاں مظفرآباد اس کی پہلی اور سری نگر اس کی آخری منزل ہوگی۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایل او سی پار کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پُرامن آزادی مارچ میں مظفر آباد تک جانے والے راستے پر تمام علاقوں سے لوگ شامل ہوں گے جبکہ گلگت بلتستان، پاکستان کے تمام صوبوں اور دنیا بھر کے مختلف حصوں کے لوگ بھی اس مارچ میں حصہ لیں گے۔

جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ ریلی اور دیگر جلوس جمعے کی شام کو مظفرآباد پہنچنے کا امکان ہے لہٰذا پارٹی نے اگلے صبح تک وہیں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، صدارتی فرمان جاری

انہوں نے کہا کہ مارچ کل (ہفتے کو) لائن آف کنٹرول پر واقع چھکوٹھی سیکٹر کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔

رفیق ڈار نے کہا کہ ’ہماری اصل منزل سری نگر ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جانب موجود قانون نافذ کرنے والے ادارے پُرامن مارچ میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے'۔

جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ مارچ کا پہلا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جنہیں گزشتہ 2 ماہ سے 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’دوسرا مقصد بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر قبضے اور مظالم کی مذمت کرنا ہے اور تیسرا اور اہم ترین مقصد عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ کی توجہ طویل عرصے سے موجود مسئلہ کشمیر کے فوری، مستقل اور منصفانہ حل کی جانب مرکوز کروانا ہے‘۔

رفیق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس، اسلام آباد میں موجود پی 5، جے 8 ممالک اور دیگر اہم ممالک کو خطوط لکھے ہیں، جن میں نہ صرف پُرامن مارچ کے مقاصد سے آگاہ کیا بلکہ اس سے جڑے خطرے کے عنصر سے بھی آگاہ کیا تھا۔


یہ خبر 4 اکتوبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024