• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایکنک اجلاس: ایک کھرب 19 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

شائع October 3, 2019

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے منظور شدہ منصوبوں کے لیے مختص کردہ فنڈ ہر سہہ ماہی پر وفاقی سیکریٹریز کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک کھرب 19 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایکنک اجلاس کی سربراہی وزیراعطم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے پبلک فنانس مینجمنٹ کے تحت ایک نئے طریقہ کار کی منظوری دی۔

اس طریقہ کار کے تحت فنانس ڈویژن کے میعار کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختص شدہ فنڈز ہر سہہ ماہی کے پہلے ہفتے میں وزارتوں اور محکموں کو جاری کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 660 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

دوسری جانب موجودہ رائج طریقہ کار کے تحت وزارتوں کو فنڈز کی ریلیز کے لیے درخواست کرنی پڑتی ہے۔

ایکنک نے کراچی میں شہری نقل و حمل کے منصوبے (یلو بس ریپڈ ٹرانزٹ-بی آر ٹی کوریڈور) کی بھی منظوری دی، 61 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے اس منصوبے کو سندھ حکومت تعمیر کرے گی جس کے لیے سب سے زیادہ فنڈز عالمی بینک فراہم کررہا ہے۔

یہ کوریڈور 21 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور کورنگی صنعتی ایریا سے کشمیر روڈ تک محیط ہوگا جہاں یہ ایک اور کوریڈور سے منسلک ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پشاور طور خم موٹروے کی تعمیر کے لیے مالی معاملات پر غور کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور حکومت خیبرپختونخوا کے درمیان ایک تعاون کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: ایکنک اجلاس: کراچی کیلئے 95 ارب روپے کے 2 منصوبوں کی منظوری

ایکنک نے خیبر پاس اکنامک کوریڈور کے پہلے کمپونینٹ کی بھی منظوری دی جس کا تخمینہ 36 ارب 70 کروڑ 5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، جس میں 34 ارب 50 کروڑ 3 لاکھ روپے کی رقم عالمی بینک فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024