• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

سی پیک منصوبوں کی بحالی، وزیراعظم آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

شائع October 3, 2019
وزیراعظم 7 سے 8 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے — فوٹو: عمران خان انسٹاگرام
وزیراعظم 7 سے 8 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے — فوٹو: عمران خان انسٹاگرام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کی بحالی کے لیے 7 سے 8 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’سی پیک کے منصوبوں میں تمام رکاوٹوں کا خاتمہ اور ان کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے جلد چین کا دورہ کریں گے اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ کہا جارہا کہ سی پیک سے منسلک اکثر منصوبے بعض وجوہات کے باعث التوا کا شکار ہوئے، جن میں حکومت کو درپیش مالی مسائل اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے خوف کے باعث بیوروکریسی کا عدم تعاون شامل ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے اجلاس کو سی پیک سے وابستہ منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اجلاس کو سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے مین لائن ون (ایم ایل-ون) منصوبوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ چین کا تیسرا دورہ ہوگا، اس سے قبل انہوں نے رواں برس اپریل میں چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

اس دوران عمران خان نے بیجنگ میں ’دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم‘ میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’وزیرِاعظم عمران خان کا دورہ چین، پاکستان کے لیے مثبت رہا‘

دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی وزیراعظم نے چین کا دورہ کیا تھا جس میں سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد اپنے چینی ہم منصب سے امدادی پیکج کی تفصیلات طے کرنے کے لیے بات کی تھی۔

دونوں ممالک نے 15 سمجھوتوں اور اقتصادی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ بیجنگ نے اسلام آباد کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور پاکستان کو آنے والے وقت میں اس کے ثمرات ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024