• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

مائیکروسافٹ کا کئی سال بعد پہلا اسمارٹ فون پیش

شائع October 2, 2019
سرفیس ڈو — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
سرفیس ڈو — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

کئی برس بعد مائیکروسافٹ نے آخرکار اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے اور یہ کوئی عام ڈیوائس نہیں بلکہ فولڈایبل فون ہے۔

نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران مائیکروسافٹ نے اچانک فولڈ ایبل ڈو فون متعارف کراکے سب کو حیران کردیا، جس میں ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

یہ کمپنی کی جانب سے موبائل مارکیٹ میں واپسی سمجھی جاسکتی ہے مگر کسی کو توقع نہیں تھی کہ وہ ڈوئل اسکرین اینڈرائیڈ فون متعارف کراسکتی ہے۔

اس ڈیوائس کی تفصیلات تو کمپنی نے زیادہ بیان نہیں کیں مگر اس میں 2 ڈسپلے دیئے گئے ہیں، جو 5.6 انچ کے ہیں جو 360 ڈگری تک گھوم سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں کھل کر وہ 8.3 انچ کے ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

دونوں ڈسپلے 2 مختلف ایپس کو بیک وقت استعمال کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا لینڈاسکیپ موڈ پر منتقل ہوکر سیکنڈ ڈسپلے کو کی بورڈ یا گیم کنٹرولر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

اسی طرح سرفیس ڈو میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر کی موجودگی کا امکان ہے، جبکہ دیگر ڈیزائن تفصیلات طے نہیں ہوسکیں جیسے کیمرا سسٹم اور دیگر۔

اس فون کے لیے مائیکروسافٹ نے گوگل سے اشتراک یا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ونڈوز 10 کی جگہ اینڈرائیڈ نے لی ہے۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

یہ فون اگلے سال کے آخر میں کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور اس دوران کمپنی کی جانب سے ڈوئل اسکرین کے لیے ڈویلپرز سے منفرد ایپس تیار کرائی جائیں گی۔

ایک سال پہلے اس کا اعلان کرنے کا مقصد کمپنی کو اس فکر سے بچانا ہے کہ اس ڈیوائس کے بارے میں تفصیلات وقت سے پہلے لیک نہ کردی جائیں۔

مائیکروسافٹ کے ڈیوائسز ڈویژن کے کارپوریٹ نائب صدر پانوز پینے نے زور دیا کہ یہ پہلے ایک سرفیس ڈیوائس ہے 'ہم سائنسی طور پر جانتے ہیں کہ 2 اسکرینوں پر کام کرنا کتنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے'۔

خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2017 میں ونڈوز فون پلیٹ فارم کے اختتام کا اعلان کیا تھا اور یہ اس کے بعد پہلا موقع ہے جب یہ کمپنی ایک بار پھر اسمارٹ فون مارکیٹ میں داخل ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024