• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سری لنکا سے ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی

شائع October 2, 2019
احمد شہزاد اور عمر اکمل کی طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے— فائل فوٹو: پی ایس ایل
احمد شہزاد اور عمر اکمل کی طویل عرصے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے— فائل فوٹو: پی ایس ایل

سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور تجربہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے 16رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں سب سے قابل ذکر بات عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہے جبکہ فہیم اشرف بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

احمد شہزاد نے اپنا آخری انٹرنیشنل ٹی20 میچ جون 2018 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ عمر اکمل نے اسی فارمیٹ میں ستمبر 2016 میں آخری مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

فہیم اشرف نے رواں سال مئی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا حصہ تھے لیکن ناقص فارم کے سبب وہ ورلڈ اسکواڈ کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور امام الحق، عابد علی اور محمد رضوان ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

امام الحق سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی کے سبب تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ 7 اور اکتوبر کو ہونے والے ٹی20 میچوں کی میزبانی بھی لاہور ہی کرے گا۔

ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، بابر اعظم، عمر اکمل، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، آصف علی، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Oct 02, 2019 03:48pm
Misbah appears to be throwing a desparate lifeline to these tested non-performers. We need to move on and give young talent a go on merit.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024