• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خفیہ شادی کے بعد جسٹن بیبر نے دوبارہ 'سرعام شادی' کرلی

شائع October 1, 2019
دونوں نے گزشتہ سال ستمبر میں خفیہ شادی کی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام
دونوں نے گزشتہ سال ستمبر میں خفیہ شادی کی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام

کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 25 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ سال ستمبر میں 22 سالہ ماڈل ہیلی بالڈ وین کے ساتھ خفیہ شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا پر کیا تھا اور اب اداکار و گلوکار نے ایک مرتبہ پھر سرعام شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

ان دونوں کی شادی کی تقریب جنوبی کیرولائنا کے شاندار ہوٹل ’مونٹیج پلمٹو بلف‘ میں منعقد ہوئی جہاں ان کے رشتہ دار اور قریبی دوست شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: جسٹن بیبر کا 2 ماہ بعد خفیہ شادی کا اعتراف

افسانوی کہانیوں جیسا نظر آنے والا یہ ہوٹل ایک پُرتعیش ساحلی ریسورٹ ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی نے دوسری مرتبہ شادی ایک نہایت شاندار تقریب منعقد کرکے کی، تاکہ وہ اپنے رشتے کا اعلان دنیا کے سامنے کر سکیں۔

ان کی شادی کی تقریب میں نامور ہولی وڈ اسٹارز شریک ہوئے ان میں کینڈل جینر سمیت کئی اور اداکارائیں شامل تھیں۔

ان کی منگنی بھی گزشتہ سال جولائی میں ہی ہوئی تھی، تاہم گلوکار کو شادی کی بہت جلدی تھی جس کے بعد انہوں نے ستمبر میں خفیہ شادی کرلی تھی۔

البتہ اپنی اس خفیہ شادی کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا شادی کے 150 دن بعد ہی طلاق کا فیصلہ؟

شادی کے 150 دن کے بعد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں بھی سامنے آنے لگی تھیں۔

رواں ماہ فروری کے آغاز میں شوبز ویب سائٹ ’گوسپ کاپ‘ نے فیشن میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے طلاق کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم بعدازاں ماڈل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ ہیلی بالڈ وین سے قبل جسٹس بیبر اور امریکی گلوکارہ سلینا گومز کے درمیان بھی تعلقات رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024