• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جھوٹ نہیں بول رہی، جنسی ہراساں کیا گیا تھا، کار ڈی بی

شائع September 30, 2019
اداکارہ کے دعوے کو مداحوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹا قرار دیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
اداکارہ کے دعوے کو مداحوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹا قرار دیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بولڈ ریپر، گلوکارہ و امریکی ماڈل کار ڈی بی نے چند دن قبل ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ جب ان کی عمر 20 برس تھی تب انہیں ایک فوٹوشوٹ کے ذریعے جنسی ہراساں کیا گیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ بولڈ گلوکارہ نے خود کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف کیا تھا، اس سے قبل وہ خواتین کی جنسی ہراسگی اور انہیں استحصال کا نشانہ بنائے جانے پر بات کرتی آئی تھیں۔

کار ڈی بی ’می ٹو مہم‘ پر بھی کھل کر بات کرتی رہی ہیں اور خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے سخت بیانات بھی دیتی آئی ہیں۔ تاہم ان کی جانب سے خود کو جنسی ہراساں کیے جانے کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا تھا۔

گلوکارہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ پہلی بار فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کرواتے وقت فوٹوگرافر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافر نے حدود پار کرتے ہوئے ان کے ساتھ فحش حرکت کرنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے اس وقت ہی چلانا شروع کیا اور فوٹوگرافر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

کار ڈی بی کے مطابق میگزین مالک کو شکایت کرنے کے باوجود انہیں جنسی ہراساں کرنے والے فوٹوگرافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

کار ڈی کو بھی اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—فوٹو: اے ایف پی
کار ڈی کو بھی اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—فوٹو: اے ایف پی

اداکارہ کے جنسی ہراسگی کے انکشاف کے بعد جہاں خواتین نے ان کے ساتھ ہمدردی کی تھی، وہیں متعدد مداحوں نے انہیں جھوٹا بھی قرار دیا اور ان کی باتوں پر یقین ہی نہیں کیا۔

امریکی شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ کے مطابق انسٹاگرام لائیو پر مداحوں کی تنقید پر بات کرتے وقت گلوکارہ نے خود کو جھوٹا کہنے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

رپورٹ کے مطابق بیشتر مداحوں نے جنسی ہراسگی کے کار ڈی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا اور اداکارہ کا یقین ہی نہیں کیا۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے بعد کار ڈی بی نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو کے دوران غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ شہری دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کب شروع ہوگی اور کب وہاں رہنے والے افراد کو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے سے متعلق آگاہی ملے گی۔

مداحوں کی جانب سے جنسی ہراسگی کے دعوے کو جھوٹا قرار دینے پر گلوکارہ انتہائی غصے میں دکھائی دیں اور انہیں براہ راست ویڈیو میں مداحوں کے اعتبار نہ کرنے پر چلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

کارڈی بی کو اپنے اچھوتے لباس اور انداز کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کارڈی بی کو اپنے اچھوتے لباس اور انداز کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کار ڈی بی نے خود کو جنسی ہراساں کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دینے والے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں کھری کھری سنادیں۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق کار ڈی بی نے مداحوں کی جانب سے اعتبار نہ کرنے پر انہیں سخت جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کیوں جھوٹ بولیں گی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'میگزین شوٹ کے دوران جنسی استحصال کیا گیا'

واضح رہے کہ کار ڈی بی سے قبل متعدد امریکی گلوکاراؤں و اداکاراؤں نے خود کو جنسی ہراساں کرنے کے انکشافات کیے، تاہم کسی بھی اداکارہ و گلوکارہ کے مداحوں نے انہیں جھوٹا قرار نہیں دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکارہ کو ان کے مداح ہی جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

گلوکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فوٹوشوٹ کے دوران ہراساں کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فوٹوشوٹ کے دوران ہراساں کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

کارڈی بی نے ابتدائی طورپر سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2015 میں گلوکاری کا آغاز کیا۔

گزشتہ 4 سال میں کارڈی بی کا نام امریکا کی معروف گلوکاراؤں کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا ہے اور وہ دنیا کے معروف ترین ریپر اور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

کارڈی بی نے موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی سمیت بل بورڈز اور دیگر ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

کارڈی بی نے 2017 میں ریپر اور گلوکار کیاری سیفس سے شادی کی اور ان سے انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

کارڈی بی کا شمار ہپ ہاپ کی معروف ترین ریپرز میں ہوتا ہے، وہ اپنے بولڈ انداز اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ و گلوکاری کا آغاز کیا تھا—فوٹو: پیور پیپل
گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ و گلوکاری کا آغاز کیا تھا—فوٹو: پیور پیپل

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024