• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:32am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:32am

'نیاپے' پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار

شائع September 30, 2019
نیاپے کے ذریعے صارفین ای-منی اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ بنا پریشانی کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرسکیں گے—فوٹو: فون ورلڈ
نیاپے کے ذریعے صارفین ای-منی اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ بنا پریشانی کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرسکیں گے—فوٹو: فون ورلڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان میں الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر کام کرنے کے لیے 'نیاپے' کو اصولی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ منظوری کمپنی کو 'کنٹرولڈ ماحول میں ٹرانزیکشن کے پائلٹ فیز کے آغاز اور اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں ان کی سروسز کے تجارتی آغاز کے لیے منظوری حاصل' کرنے کے قابل بنائے گی۔

مزید پڑھیں: کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے 20 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل

نیاپے کے ذریعے صارفین ای-منی اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ 'بنا پریشانی' کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرسکیں گے، اس کے علاوہ صارفین نیاپے ایپ اور کسی بھی اے ٹی ایم پر قابل قبول متعلقہ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے نقد رقم نکال سکے گے جبکہ بل کی ادائیگی بھی کرسکیں گے۔

اسی طرح صارفین محفوظ ای ایم وی کو۔ کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے موبائل کے ذریعے رقم منتقل کرسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 'نیاپے نے صارفین کی سہولت پر زیادہ زوردیا ہے اور اسی سلسلے میں معروف بینکوں اور دیگر کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ایک صارفین کو مختلف مقامات سے نقد رقم نکلوانے، لوڈنگ اور بل کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے الیکٹرانک منی آرڈر سروس متعارف کروادی

اس حوالے سے نیاپے کے چیف ایگزیکٹو افسر دانش اے لاکھانی کا کہنا تھا کہ 'ای-منی مالیاتی سروسز کو پاکستانی صارفین کے لیے آسان اور قابل رسائی بنائے گی، جس کی ضروریات کو ایک طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا'۔

انہوں نےکہا کہ ' گھر میں تیار شدہ پلیٹ فارم کی حیثیت سے نیاپے بین الاقوامی اے ایم ایل اور سی ایف ٹی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مقامی صارفین اور کاروبار کے مخصوص مشکلاتی نکات کو بہتر طریقے سے حل کرنے اور جدت لانے کے عمل کو جاری رکھے گا'۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024