• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

شائع September 30, 2019
فلم کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

چند روز قبل اس فلم کے پوسٹرز بھی سامنے آئے تھے، جنہیں دیکھ کر فلم کی کہانی بےحد متاثر کن نظر آرہی تھی۔

'زندگی تماشا' کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم کی کہانی نہایت سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ زندگی تماشا کی ہدایات کے ساتھ ساتھ سرمد کھوسٹ نے اس کی پروڈکشن بھی کی ہے، اس فلم کی کہانی نرمل بانو نے تحریر کی۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب میں ہوئی، جبکہ اسے دو زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔

'زندگی تماشا' کی کاسٹ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 'زندگی تماشا' کا ورلڈ پریمیئر بوسان فلم فیسٹیول میں ہوگا۔

بوسان فلم فیسٹیول کا آغاز رواں سال 3 اکتوبر سے ہوگا جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

'زندگی تماشا' کے علاوہ سرمد کھوسٹ کملی نامی فلم میں بھی مصروف ہیں، جس میں صبا قمر مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024