• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو نہیں ہوگا

شائع September 27, 2019
کراچی میں شدید بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں شدید بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں شدید بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ کی مخدوش حالت کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (بروز جمعہ) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن شدید بارش کے بعد میدان میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز بارش: پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے میچ منسوخ

میچ ریفری نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی مشاورت سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کو تو ڈھانپ کر محفوظ بنایا گیا لیکن میدان میں جا بجا پانی جمع ہے اور آؤٹ فیلڈ کی حالت انتہائی ابتر ہے۔

میدان کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز نے میچ کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے ایک دن کے لیے ملتوی کردیا تاکہ گراؤنڈ اسٹاف کو میدان کی تیاری اور آؤٹ فیلڈ کو کھیل کے قابل بنانے کے لیے وقت دیا جا سکے۔

گراؤنڈ اسٹاف کو میدان کو کھیل کے قابل بنانے کے لیے کم از کم دو دن کا وقت درکار تھا لہٰذا اب اتوار کو ہونے والا ون ڈے میچ پیر 30 ستمبر کو ہو گا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ بارش نے ہمیں سیریز کے شیڈول میں تبدیلی پر مجبور کردیا، ہم تبدیل شدہ شیڈول پر آمادگی ظاہر کرنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ اپنے براڈ کاسٹرز کے بھی شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے حمایت کرے، سرفراز

پی سی بی نے اعلان کیا کہ جمعہ کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ 30 ستمبر یا دو اکتوبر کو ہونے والے میچ کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے جبکہ شائقین 29 ستمبر کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ بھی 30 ستمبر یا دو اکتوبر کے میچ میں استعمال کر سکتے ہیں۔

پی سی بی کی پالیسی کے تحت جن لوگوں نے اتوار کے میچ کے ٹکٹ لیے ہیں اور اگر وہ پیر کو میچ نہیں دیکھ سکیں گے تو انہیں ان کی رقم مکمل طور پر واپس کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024